تیر و ترکش

جمعہ 26 ستمبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#سوئس بینکوں میں200ارب ڈالر کا دعویٰ نہیں کیا، اسحاق ڈار
کیوں کہ اس طرح کے دعوؤں سے جمہوریت یعنی موجودہ حکومت کا وجود خطرے سے دوچار ہوسکتا ہے
#عمران اور قاری خفیہ ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، سینیٹر مشاہد اللہ خان
اب یہ ایجنڈا خفیہ رہا تو نہیں ناں
#10 روپے کی دو ا ہزار میں بیچی جا رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں،سپریم کورٹ
اس لیے کہ پوچھنے والوں کو ہزار روپے والی دوا بھی مفت مل رہی ہے سرکاری خزانے سے
#دھرنے والوں کو بہت جلد گھر بھیج دیا جائے گا، خواجہ آصف
شکر ہے آپ نے بہت جلد کہا کوئی تاریخ نہیں دے دی
#شریف برادران مستعفی ہو کر انقلاب مارچ میں آجائیں، طاہر القادری
یا پھر مجھے حکومت میں بلا لیں
#پتا نہیں دھرنے والوں کا ایجنڈا کیا ہے؟نواز شریف
# جانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
#بحران کے حل کے قریب ہیں ہاتھی گزر گیا دمُ باقی ہے، سینیٹر عبدالرحمن ملک
سنا ہے دمُ پکڑکر آپ پورے ہاتھی کو کھینچ رہے کہ آپ کی معتبری بھی نہ ختم ہو جائے بحران کے خاتمے پر
#دھرنے کے 40دن بعد حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہو جائے گا، چیئر مین پاکستان عوامی تحریک
ورنہ دھرنے کا چہلم تو ہم منا ہی لیں گے
#ن لیگ کے کنونشن میں پیر صابر شاہ نے ’گو نوا ز گو‘ کے نعرے لگوا دیئے
سردار مہتاب عباسی کی گورنری اور آفتاب شیر پاؤ کی میاں نواز شریف سے قربت نے پیر صابر شاہ کی زبان پھسلا دی ہے شاید
#سپریم کورٹ کہے تو آج بلدیاتی الیکشن کو تیار ہیں، شرجیل میمن
اوہو! کتنے فرماں بردار ہیں آپ سپریم کورٹ کے
#غریب عوام پیپلز پارٹی کااثاثہ ہیں، بلاول بھٹو زرداری
اس لیے پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ایسی پالیسیاں بناتی ہے کہ اس کا یہ اثاثہ بڑھتا ہی ر ہے
#جمہوری پاکستان کے خواب کی تعبیر قریب ہے، عمران خان
لگتا ہے آپ کی آنکھ کھلنے والی ہے
#جیو کے خلاف مہم نے حقیقی صحافت کے لیے کوئی جگہ نہیں چھوڑی، سیفما
جیوا گرحقیقی صحافت کرتا تو آج اس کی یہ حالت ہوتی اور نہ آپ کو یہ کہنا پڑتا
#پی ٹی آئی ایک سال تک دھرنا دے سکتی ہے، پرویز خٹک
اور ایک سال بعد بھی اگر دھرنا ختم ہی کرنا ہے تو آج ہی کر دیں
#عمران خان ٹارگٹ کلنگ اور بھتا خوری ختم کرانے آئے ہیں، شیخ رشید
پھر آپ ان کے ساتھ کیوں آئے ہیں؟
#جاوید ہاشمی باغی نہیں داغی ہیں، شاہ محمود قریشی
اسے پنجابی میں کہتے ہیں چھج تے بولے چھاننی کیوں بولے
#جلسہ کرنا اور ووٹ لینا یہ فرق عمران کو سمجھ نہیں آرہا، جاوید ہاشمی
قریشی، ترین، خٹک اور شیریں مزاری جیسوں کی بقا اسی میں ہے کہ عمران یہ فرق سمجھ نہ سکیں
#اسلام آباد میں دن کو مسلم لیگ اور رات کو دھرنے والوں کی حکومت ہوتی ہے،سراج الحق
اور اللہ رکھے خیر آپ نے دونوں سے بنا کر رکھی ہوئی ہے
#حقیقی تبدیلی کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے، عبدالرشید ترابی
لگتا ہے یہ ایجنڈا سینیٹر عبدالرحمن ملک نے دیکھ لیا ہے آنکھ بچا کر، جو وہ آج کل سراج الحق صاحب کا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہے
#ممتاز بھٹو ، لیاقت جتوئی، ارباب غلام رحیم کو منانے کے لیے ن لیگ سرگرم، ذرائع
لگتا ہے یہ ذرایع مذکورہ تینوں اکابرکے اپنے ہی ہیں جو ن لیگ کی سرگرمی کی اطلاعات شایع کروا کر کسی اور کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں اپنی طرف
#جاوید میاں داد کی عمران کے کان میں سرگوشی
شیخ رشید صاحب فکر مند نہ ہوں میاں داد کو سرگوشی کی اجازت صرف کراچی جلسے کے لیے ہی ملی ہوگی
#عمران نے جھوٹ بول کرقائد اعظم کے افکار سے کھلواڑ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نجکاری کمیشن زبیر عمر
خاں صاحب کی اس کھلواڑ میں آپ کے برادرِخورد اسد عمر بھی تو شریک ہیں ناں!
#مری،چودھری برادران کی گاڑی کے بریک فیل،دونوں چودھری محفوظ
اپنی سیاست کی گاڑی کی بریکیں بھی ’چیک ‘ کرالیں چودھیری برادران ورنہ سنبھلنے کا موقع نہیں ملے گا اگلے الیکشن میں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :