تیر و ترکش

بدھ 10 ستمبر 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#جمہوری قوتوں کا اتحاد برقرار رہنا چاہیے، نواز شریف
تاکہ ہماری حکومت بھی برقراررہے
#حکومت نے وزیراعظم کے استعفے کے سوا تمام مطالبات مان لیے، عمران خان
اب اس بیان پر قائم رہئے گا خان صاحب
#آپ طاہر القادری کے ساتھ ہیں انہیں سخت رویے سے منع کریں،شجاعت کو زرداری کا فون
چودھری صاحب سوچ رہیں ہوں گے سخت رویہ اپنانے کا مشورہ دے کر اب منع کیسے کریں قادری صاحب کو
#اسلام ایک پر امن مذہب ہے، جان کیری
پھر آپ کیا کر رہے ہیں افغانستان سے عراق تک؟
#متحدہ کے ذمہ دار لاکھوں روپے کا کمیشن کھاتے ہیں، الطاف حسین
لاکھوں کا…؟
#معمول کے مطابق کام ہو رہاہے، امریکی سفارت خانہ
جب آپ معمول کے مطابق کام کر رہے ہوں تبھی تو غیر معمولی کام ہو رہے ہوتے ہیں
#حکومت سے تنازع سیاسی ہے، پاکستان عوامی تحریک کا عدالت میں موقف
اس کا مطلب عوامی تحریک ماڈل ٹاؤن لاہور کے سانحے پر سیاست کر رہی ہے کیوں کہ اس واقعے سے پہلے تو ملکی سیاست میں اس کا کوئی کردار نظر نہیں آتا
#فوج کو بدنام کرنے کی حکومتی سازش کامیاب نہیں ہوگی، چودھری برادران
کیوں کہ ہم یہ کام زیادہ بہتر طورپر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
#تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کا استعفوں سے انکار ،شاہ محمود قریشی حیران
اگر اسپیکر قومی اسمبلی نے استعفے منظور کر لیے تو قریشی صاحب پر حیرانی کے بعد پریشانی کا دورہ پڑ جائے گا کیوں کہ وہ تو خود استعفے لے کر گئے تھے اسپیکر کے پاس
#پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس، کروڑوں کے اخراجات
اگر یہ کروڑوں دھرنے کے شرکاء پر خرچ کر دیئے جاتے تو شاید حکومت کو زیادہ بہتر نتائج حاصل ہوجاتے
#کوئی مارشل لاء کوئی خان نہیں آرہا ،ق لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین کا پارلیمنٹ میں خطاب
مشاہد صاحب کی چودھری صاحبان سے ملاقات ہوئے کافی دن ہو گئے ہیں شاید
#عدالتوں کو پاکستان اور عوام کے مفاد میں انصاف کرنا ہوگا ، پرویز مشرف
پھر تو آپ کا سزا سے بچنا بہت مشکل ہو جائے گا
#بھارت کی طرف سے چھوڑے گئے پانی کے ریلے نے سینکڑوں دیہات ڈبودیئے
اور نریندر مودی کو نواز شریف کے بھیجے آموں کا تحفہ بھی مل گیا
#سندھ کے لوگ بہت زیادہ ذہین اور قابل ہیں،سید قائم علی شاہ
اس کے باوجود آپ وزیراعلیٰ ہیں!
#جنرل راحیل شریف سیاست سے کوسوں دور ہیں، رفیق تارڑ
اگر سیاست دانوں کے یہی کرتوت رہے تو پھر یہ فاصلہ ختم ہونے میں شاید زیادہ دیر نہ لگے
#عمران اورطاہر القادری لچک دکھائیں، گورنر پنجاب
ورنہ ٹوٹ جائیں گے
#مولانا فضل الرحمن نے حافظ حسین احمد کو جے یو آئی کا مرکزی سیکریٹری اطلاعات مقرر کر دیا
تحریک انصاف کی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کے مقابلے کے لیے اس سے بہتر فیصلہ اور کیا ہوسکتا ہے مولانا کا
#عمران کے چہرے پر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے کرب کا اثر دور دور تک نظر نہیں آیا، سابق صدر سپریم کورٹ بار
اس لیے کہ ان کے چہر ے پر اقتدار کی محرومی اور تحریک انصاف کی تقسیم کے کرب نے کوئی جگہ نہیں چھوڑی
#اسی ماہ حکومت کا فیصلہ ہو جائے گا، شیخ رشید
شیخ صاحب اب کوئی اورسودا لگالیں یہ شاید نہ بک سکے زیادہ دیر تک
#حکومت نے قادری سے مفاہمت کے لیے مشترکہ دوست تلاش کر لیا
چودھری برادران کی ملاقاتیں بھی شاید قادری صاحب سے اسی لیے بڑھ گئی ہیں
#عمران قادری کو پسند نہیں کرتے پتا نہیں بھائی کیسے بن گئے، جاوید ہاشمی
اسے کہتے ہیں تقدیر کا لکھا، ویسے بھی آدمی اپنی مرضی سے دوست بنا سکتا ہے بھائی تو…خیر جانے دیں
#پاکستان میں جاری بحران کے نتیجے سے متعلق پیش گوئی نہیں کرسکتے، امریکا
کیوں کہ آپ کی دلچسپی نتیجے کی بجائے بحران کی طوالت میں ہے
#جاوید ہاشمی کی قیادت میں پارٹی منظم کریں گے،سابق صوبائی ترجمان پی ٹی آئی کے پی کے
ہاشمی صاحب جیسے سکہ بند باغی کو اس طرح کے کام آتے ہی نہیں
#پہلے نواز شریف کا استعفیٰ لوں گا پھر خود دوں گا،شیخ رشید
کتنی دیر تک اس طرح کی شیخیوں سے کام چلائیں گے جناب
#حکومت کے ساتھ اب بامعنی مذاکرات ہو رہے ہیں، شاہ محمود قریشی
اس کا مطلب آپ بھی مستعفی نہیں ہوں گے؟
#یہ وقت سیاست کا نہیں سیلاب زدگان کی مدد کا ہے، خواجہ سعد رفیق
اور ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا تو بالکل بھی نہیں یہ وقت ورنہ ’ دھاندلی سیلاب‘ کے متاثرین کی بھی مدد کرنا پڑے گی

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :