تیر و ترکش

منگل 19 اگست 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#حکومت قربانی دینے کے لیے تیار ہو جائے، سراج الحق
اورکھال کے لیے جماعت کو یاد رکھے
#دو خودکش بم بار اسلام آباد میں داخل ہوگئے، وزارت داخلہ کی رپورٹ
سونامی خان اور شیخ الاسلام کیا کسی خودکش سے کم ہیں؟
#نواز شریف استعفیٰ دیں ورنہ وزیراعظم ہاؤس میں گھس جائیں گے، عمران خان
ایسے بیانات سے ہی تو پتا چلتا ہے کہ کھلاڑی 60 برس سے اوپر کا بھی ہو جائے کھلاڑی ہی رہتا ہے
#خطرناک قیدیوں کے لیے امریکا سے بکتر بند منگوانے کا فیصلہ، پونے دو کروڑ جاری
یہ پونے دو کروڑ اگر خطرناک قیدیوں کو دے دیئے جائیں تو شاید وہ خطرناک نہ رہیں
#گورنر پنجاب کو میرے معاملات میں بیان دینے کا حق نہیں، سردار ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی
گورنر صاحب برطانوی شہری ہیں اس لیے ان کو ہر قسم کے حقوق حاصل ہیں حضور!
#عمران کی طرف سے سول نافرمانی کا اعلان سنگین مذاق ہے، الطاف حسین
خان صاحب کو جب آپ لوگ سنجیدگی سے نہیں لیں گے تو وہ سنگین و رنگین مذاق تو کریں گے ناں
#بیرونی قوتیں پاکستان میں انتشار چاہتی ہیں، جنرل (ر) اسلم بیگ
اور’اندرونی قوتیں ‘ تماشا دیکھ رہی ہیں کیا؟
#88ہزار774موٹر سائیکل تو میں نے خود گنے ہیں، شفقت محمود مرکزی رہنما تحریک انصاف
اگر شفقت محمود دو گواہوں کی موجودگی میں 88ہزار774 تک گنتی گن کر دکھا دیں تو ن لیگ انہیں وزیر شماریات بنا دے
#قادری کے مطالبے خیالی پلاؤ ہیں، میر حاصل بزنجو
اور اوپر سے ان کے خیالی پلاؤ میں مسالے بھی پورے نہیں
#میرا دل چاہتا ہے وزیراعظم کو گریبان سے پکڑ کر پھینک دوں پارلیمنٹ بھی جعلی ہے، عمران خان
یہ دل اچھے بھلے ’اسپورٹس مین‘ کو ضدی خان بنا دیتا ہے
#حکومت چند گھنٹوں کی مہما ن ہے، طاہر القادری
حالانکہ مہمان تو قادری صاحب ہیں حکومت بے چاری تو میزبان ہے ان کی
#جو بل نہیں دے گا اس کی بجلی کاٹ دیں گے، وزیر بجلی و پانی
جو بل دے رہے ہیں ان کو تو پوری بجلی دے دیں جناب!
#قادری کا پارلیمنٹ توڑنے کا مطالبہ درست ہے، شجاعت و پرویز الٰہی
قادری صاحب کا تو پارلیمنٹ میں کچھ نہیں، چودھری صاحبان حکومت سے دور رہ کر تنگ آگئے ہیں شاید!
#مسلمان قبلہ اول کی آزادی کے لیے جلد اٹھ کھڑے ہوں گے، حافظ سعید
عام مسلمان تو بے چارے اٹھے ہی رہتے ہیں مسلمان حکمرانوں کی بات کریں جو آرام دہ بستروں پر خواب غفلت کے عادی ہو چکے ہیں
#غزہ کی تباہی پر مسلم ممالک خاموش ہیں، سراج الحق
مسلم ممالک نہیں مسلم ممالک کے حکمران کہیے جناب!
#حکومت کو عوامی تحریک اور تحریکِ انصاف کے دھرنوں کے دورانیے کا علم نہیں
یہ علم توعوامی تحریک اور تحریک انصاف کو خود نہیں… ہیں جی !
#فوج کو مداخلت کرنا پڑے گی، شیخ رشید
ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے
#کوئی اکیلا ملکی مسائل حل نہیں کرسکتا قومی حکومت بنائی جائے، چودھری شجاعت
اسے کہتے ہیں اکلاپے کا دکھ
#لیبیا میں پھنسے 509پاکستانی وطن پہنچ گئے
اسلام آباد میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو بھی گھر پہنچایا جائے
#عمران کی سراج الحق کو آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت
سراج الحق صاحب اب بڑے ہو گئے ہیں خان صاحب کو پتا ہی نہ چلا
#متعدد ممالک کی اپنے شہریوں کو پاکستان نہ جانے کی ہدایت
اگر اس طرح کی ہدایت دوچا ر ماہ پہلے کینیڈین حکومت بھی کردیتی اپنے ایک ہی شہری کو تو کم از کم ماڈل ٹاؤن لاہور میدان جنگ ہوتا نہ آب پارہ اسلام آباد کی شاہراہِ سہر وردی پر تعفن پھیلتا
#منتخب پاکستانی حکومت اور عوامی اجتماع کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
آپ یہ دو ر نگیاں آخر کب چھوڑیں گے؟
#ایم کیو ایم صورت حال کو ٹھنڈا کرنے اور ماحول کو بہتر بنانے کے لیے کردار ادا کر رہی ہے، حیدر عباس رضوی
بڑی ہمت ہے وہ کام کرنا جس کا تجربہ نہ ہو
#نثار ہمارے ساتھ آجائیں، چیئر مین تحریک انصاف
یا ہمیں اپنے ساتھ ملا لیں

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :