تیر و ترکش

منگل 12 اگست 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#قادری نے عمران کے ساتھ چلنے کا اعلان کر دیا
لگتا ہے اس دفعہ کنٹینر بڑے والا بنوایا ہے قادری صاحب نے
# مصطفی کھر کا عمران اور طاہر القادری کے مارچ میں شرکت کا اعلان
کھر صاحب بھی زیادہ دیر ٹک کر مظفر گڑھ میں بیٹھ نہیں سکتے ناں اور اوپر سے تحریک انصاف اور قادری صاحب کے جلسوں کی تصویریں بھی بڑی رنگین ہوتی ہیں
#وعدہ کرتا ہوں آخری وقت تک قادری کا ساتھ دیں گے، پرویز الٰہی
اور آخری وقت کے بعد وہی کریں گے جو مشرف کے ساتھ کیا ہے
#شیخ رشید، عمران اور طاہر القادری کو ایک پچ پرلانے میں کامیاب
شیخ صاحب دونوں کو ایک ہی باری میں آؤٹ نہ کروا دیں
#مجھ سے کوئی ملنے نہ آئے عمران خان نے سیاسی قائدین پر اپنے گھر کے دروازے بند کر دیئے
خان صاحب کو نہیں پتا کہ سیاست بند دروازوں اور شیخ رشید کے ساتھ مل کر کرنے کا کام نہیں
#موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے سینیٹر عبدالرحمن ملک نے رابطے شروع کر دیئے
لگتا ہے ملک صاحب اس بحران سے مزید بحران نکالیں گے
#صوبہ مفلوج ہو گیا، پرویز الٰہی قادری یا عمران جو بھاگا غدارہوگا، شیخ رشید
اور میرا کوئی پکا پتا نہیں… اکیلی جان بھاگ کر جاؤں گا کہاں
#شمالی وزیرستان میں زیادہ دیر نہیں رکیں گے، آرمی چیف
کیوں کہ آنے والے دنوں میں کہیں اور بھی جانا پڑ سکتا ہے
#ایک سال بعد آزادی مارچ کا کوئی جواز نہیں ، نواز شریف
گویا ایک سال پہلے آزادی مارچ ہوتا تو ٹھیک تھا؟
#14اگست سے پہلے کسی صورت وزیراعظم سے نہیں ملوں گا، عمران خان
اور14اگست کے بعد تو آپ سے شاید شیخ رشید اور جاوید ہاشمی ہی ملنے آئیں
#احتجاج کوریاستی طاقت سے دبانا جمہوری طرز عمل نہیں، رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم
بلکہ12مئی کی طرح عوامی طاقت سے احتجاج کو دبانا چاہئے تھا …ساتھ جہاز رانی کے محکمے کے کنٹینروں کی مدد سے
#انتخابات میں فوج کو معاونت کا کردار زیادہ ملنا چاہیے تھا، فخر الدین جی ابراہیم
جنگ کے بعد جس مکے کا خیال آئے اسے اپنے منہ پر مار لو……
#بحران کچھ لے دے کر ہی ختم ہوسکتا ہے، امیر جماعت اسلامی
اصل مسئلہ تو یہی ہے کہ انقلاب قادری اور سونامی خان ’کچھ‘ نہیں ’سب کچھ‘ لینا چاہتے ہیں
#اسحاق ڈارکا الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ
موجودہ حالات میں بھائی سے صرف ’ٹیلی فونک‘ رابطے سے بات نہیں بنے گی چاہے پوچھ لیں سابق وزیر داخلہ عبدالرحمن ملک صاحب سے
#قومی سلامتی کانفرنس کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں، خواجہ آصف
تو کیا منڈیوں کے بھاؤ طے کیے ہیں قومی سلامتی کانفرنس نے
#پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کو وزیراعظم دیکھنا نہیں چاہتی، گیلپ سروے
سروے کرنے والے یہ نہیں بتاتے کہ پاکستانیوں کی بے چاری اکثریت وزیراعظم دیکھنا کس کو چاہتی ہے؟
#عمران کا نفسیاتی علاج ناگزیر ہو گیا، صدیق الفاروق
اُس کلینک پر بھجوادیں خان صاحب کو جہاں سے پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ کا علاج کروایا تھا پرویز مشرف کے دور میں
#نواز شریف اسلام آباد کو فوج کے حوالے کرکے کون سی جمہوریت لانا چاہتے ہیں، سید منور حسن
سراج الحق سے پوچھ لیں… سنا ہے میاں صاحب اوروں سے مصافحہ اور سراج الحق سے معانقہ کرتے ہیں آج کل
#لاکھوں لوگ لے کر عمران خان کا راستہ لاہور میں روکیں گے، رانا مشہود
اپنے آپ کو رانا ثناء اللہ کے جانشین ثابت کرنے کی کوشش کر رہے ہیں آپ
#نواز شریف کو اقتدار کی ہوس نہیں، راجا ظفر الحق
بس شوق ہے میاں صاحب کو وزیراعظم بننے کا
#انقلاب مارچ کا اعلان، ایم کیو ایم کی قیادت بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئی
ایم کیو ایم کے بھائی اس موقع پر سرجوڑ کر عبدالرحمن ملک کو یاد کر رہے ہوں گے
#طاہر القادری سیاست دان نہیں مداری ہیں، شہباز شریف
آپ کا تو ساراخاندان برسوں اُن کی’ ڈگڈگی‘ سنتا رہا ہے ناں
#ریاست اور سیاست کے کھیل میں عوام کو کھلونا نہ بنایا جائے، ن لیگ سندھ
کیوں کہ اس کھلونے سے اب آپ کے کھیلنے کی باری ہے

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :