تیر و ترکش

بدھ 21 مئی 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#میڈیا پر پابندی یا سسنر شپ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عرفان صدیقی
خود ہی عوام نمٹ لیں گے یا آپس میں لڑ لڑ کر ختم ہو جائیں میڈیا والے ،حکومتی پالیسی شاید یہی ہے
#پی سی بی چیئر مین کی بار بار تبدیلی سے ساکھ متاثر ہو رہی ہے،نجم سیٹھی
آپ کو ساکھ سے کیالینا دینا عہدہ ملنا چاہیے،عام انتخابات میں لگائے گئے ’پنکچروں‘ کی وجہ سے بقول عمران خان
#پاکستان میں پر کشش سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، نواز شریف
پھر حسین نواز کو کہیں ناں کہ پاکستان آکر کاروبار کرے
#سسٹم کو لپیٹنے کی سازش ہو رہی ہے، مزا حمت کریں گے، پیپلز پارٹی
کیونکہ آپ کی بقاء کا ضامن یہی سسٹم ہے
#عدالت نے ایف بی آئی کے ایجنٹ کو معصوم قرار دے کر مقدمہ ختم کر دیا
ایک گورا اوپر سے ایف بی آئی کا ایجنٹ… اس سے بڑھ کر معصومیت کیا ہوسکتی ہے
#چین سے آنے والے2انجن پہلے ہی روز فیل
چینی انجنوں کو خالص تیل پانی چاہیے ہوتا ہے جناب!
#نواز شریف جمہوری وزیراعظم ہیں اپوزیشن کی بات سنیں
لگتا ہے آپ کا دل بھی نہیں لگ رہا تحریکِ انصاف میں ، جاویدہاشمی کی طرح
#مودی وزیر اعظم بنے تو پاکستان خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرے گا،وفاقی وزیر سرحدی امور
گویا ہوسکتا ہے ہماری کبڑی خارجہ پالیسی کو مودی کی لات راس آجائے
#طالبان سے مذاکرات پر خاموشی نہیں سنجیدگی دکھانا ہوگی،مولانا سمیع الحق
اگر آپ لوگ خاموش رہتے تو مذاکرات میں سنجیدگی بھی آ ہی جاتی جناب!
#لوڈشیڈنگ فوری ختم نہیں ہوسکتی کمی ضرور آئے گی، خواجہ آصف
زور کس پر ہوا’ختم نہیں ہوسکتی‘ اور ’آئے گی‘ پر
#خواہش ہے کہ متوقع بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان سے مل کر کام کریں ، سرتاج عزیز
پہلے پاکستان والے خود تو مل کر کام کرنے کی عادت ڈالیں
#کوئی مائی کا لال الطاف حسین سے پاکستانیت نہیں چھین سکتا، خالد مقبول
اصل مسئلہ تو بھائی کی ’ولائتیت‘ کاہے شاید ان دنوں
#عمران خان کے الزامات لغو اور بے بنیاد ہیں، افتخار محمد چودھری
کیا حق بات کی آپ نے …رانا ثناء اللہ اور مولانا فضل الرحمن جیسی!
#موجودہ حالات میں حکمران سنجیدگی کا مظاہرہ کریں، پرویز مشرف
تجھے پرائی کیا پڑی اپنی نبیڑ تو…
#ڈی چوک جلسے کے بعد حکومت سکتے میں ہے، شیخ رشید
اس طرح کی باتوں کی وجہ سے تو آپ کو پسند کرتے ہیں عمران خان
#نواز شریف مکہ اور مدینہ میں رہ کر بھی نہیں بدلے، سراج الحق
ابوجہل، ابولہب مکہ اور عبداللہ بن ابی بھی تو مکہ مدینہ میں رہتے تھے جناب
#کام کرتے رہیں، الطاف حسین کی گورنر سندھ کو ہدایت
بھائی نے یہ ہدایت کہاں سے پائی…؟ اس سلسلے میں ذرائع ایک دوسرے کی طرف دیکھتے رہے
#سب پیچھے ہی پڑ گئے، اللہ ہی جیو کو بچائے،سید خورشید شاہ
جیو خود بھی تو کوئی بچنے والا کام کرے ناں
#یہود مخالفت میں ایرانی سب سے پیچھے ہیں، عالمی تنظیم کا سروے
شاید اس لیے کہ اسرائیلی یہودیوں کی اکثریت کا پہلا وطن ایران ہی ہے
#سندھ کابینہ کا انسداد دہشت گردی کا نیا محکمہ بنانے کا فیصلہ
اگر آئین و قانو ن کے مطابق کام نہیں ہوگا، پھر دہشت گردی بھی ہوتی رہے گی اور نئے سے نئے محکمے بھی بہتے رہیں گے اسے روکنے کو!

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :