تیر و ترکش

جمعرات 15 مئی 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#امن کے لیے پاکستان ایران مل کر کام کریں گے، نواز شریف
جی کے بہلانے کو ’میاں‘ یہ خیال اچھا ہے
#سیاست دان کارکنوں کو عدالتی آداب سکھائیں، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ
سیاست دانوں کو اگر کارکنوں کو سکھانے کی عادت ہوتی تو ہماری سیاست کا یہ حال ہوتا؟
#کوئی مائی کا لعل ہماری سیاسی وابستگی ثابت نہیں کرسکتا، سنیٹر عہدادار الیکشن کمیشن
اچھا اتنے بڑے کاری گر ہیں آپ!
#امریکا پاکستان اور ایران میں اختلافات پیدا کر رہا ہے، خامنہ ای
حسن روحانی صاحب بھی آج کل فریفتہ ہیں امریکا پر ان کو بھی یہ بات سمجھائیں جناب
#خفیہ اداروں سے مل کر گندی سیاست نہیں کرنی چاہیے، نجم سیٹھی
بلکہ سیاست میں گند ڈالنے کے لیے بعض صحافتی ادارے زیادہ موثر ثابت ہو رہے ہیں آج کل
#مخالفین کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کیا ،پرویز مشرف
باقی رہا ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر تو ڈٹنے میں مہرے شہرے توہل جاتے ہیں ناں
#نقلاب کی حتمی کال جلد دوں گا، طاہر القادری
پہلے اپنے پاکستان آنے کی حتمی تاریخ تو دے دیں
#عمران اعلان کریں جعلی حکومت نالا لئی میں پھینک دیں گے، شیخ رشید
اور عمران نے اعلان نہ کرکے شیخ صاحب اور نالالئی دونوں کو آزمائش سے بچا لیا
#ق لیگ طاہر القادری کی احتجاجی ریلیوں میں بھر پورشرکت کرے گی، چودھری شجاعت
اور خودطاہر القادری صاحب نے اپنی ریلیوں میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی لہٰذا چودھری صاحب کی ق لیگ کی بھر پور شرکت بھی نہ ہوسکی ان ریلیوں میں
#مجھے کچھ ہو اتو ذمہ دار حکومت ہوگی،شیخ رشید
اور اگر آپ کو کچھ نہ ہوا تو پھر ذمہ داری کس کی ہوگی؟
#تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کریں گے، اسحاق ڈار
اور پھر اسی تناسب سے مہنگائی میں اضافہ ہو جائے گا
#اگلی پیشی پر مشرف نہ آئے تو ضامنوں کو پکڑیں گے، عدالت
ان کے ’ضامن‘ پکڑائی دینے والے ہوتے تو مشرف صاحب کب کے عدالت میں حاضر ہو چکے ہوتے جناب
#کراچی آپریشن کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوگا، شاہد حیات ایڈیشنل آئی جی سندھ
آپ کہتے ہیں تو مان لیتے ہیں ویسے آیندہ ہفتے شاید آپ کے اس بیان کا بین اسطور عیاں ہو جائے کراچی والوں پر
#جیو کے خلاف فیصلے میں پیمرا کے حکومتی اراکین رکاوٹ بن گئے
آخر اس ’ڈرامے‘ کو ختم بھی تو کرنا ہے کسی نہ کسی موڑ پر
#میاں نواز شریف جلسوں میں مذاکرات کی دعوت نہ دیا کریں، عمران خان
کیوں کہ اگر اس طرح دی گئی دعوت قبول کر لی تو کارکنوں کو کیا جواب دیاجائے گا ،بس یہی مشکل ہے
#شیخ رشید کا 20جون کو حکومت کے خلاف ٹرین مارچ کا اعلان
جون کی گرمی میں شیخ صاحب اتنی سواریاں کہاں سے لائیں گے؟
#بل ادا نہ کرنے والے صارفین کی بجلی بند کر دیں گے ،وزارت خزانہ
ابھی تو بل دینے والوں کی کم بختی آئی ہوئی ہے بجلی والوں کے ہاتھوں
#پاکستان کی از سر نو تعمیر کا وقت آگیا، طاہر القادری
ٹینڈر کینیڈا میں کھلا ہے اس تعمیر کا کیا؟
#خان صاحب… !بال ٹیمپرنگ نہیں چلے گی، شہباز شریف
کیوں کہ ’امپائروں‘ کو بے روزگار نہیں ہونے دیتے ہم
#عمران خان کے مطالبات کی تائید کرتے ہیں‘ اعتزاز احسن
زرداری صاحب اور سید خورشید شاہ سے پوچھ لیا آپ نے یہ تائید کرنے سے پہلے؟
#من موہن نے سامان سمیٹنا شروع کردیا ،سفارتی تحائف حکومت کو سونپ دیئے
ہمارے ہاں نہ حکمران خود سامان سمیٹتے ہیں اور نہ سفارتی تحائف حکومت کو دیتے ہیں… من موہن بے چارا کیا جانے آداب ِ حکمرانی !
#جامعة الرشید جیسے ادارے ملک کی ضرورت ہیں، زبیر موتی والا
ایسے اداروں کی بھی کچھ ضروریات ہوتی ہیں جناب
#احتجاجی جلسوں سے حکومت کو خطرہ نہیں، خواجہ آصف
پھر آپ کو یہ بیان دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی
#نیب نے زرداری کے خلاف کیس بند کر دیئے ، فاروق نائیک
آخر کل کو موجودہ حکمرانوں نے بھی تو سابق ہونا ہے !

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :