تیر و ترکش

بدھ 23 اپریل 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#مضبوط اور باعزت فوج قوم کا اثاثہ ہے،اس کا بہت احترام کرتا ہوں، خواجہ آصف
یہ بات آ پ کو سمجھ آگئی ہے تو لاہور والے خواجہ صاحب کو بھی سمجھا دیں
#چیئر مین نیب کا تقرر حکومت پی پی مک مکا ہے، عمران خان
صرف چیئر مین نیب کا تقرر ہی نہیں سارا کاروبارِ مملکت ہی مک مکا پر چل رہاہے کپتان جی!
#اللہ پاکستان کو دہشت گردوں اور نام نہاد لیڈروں سے محفوظ رکھے، پرویزمشرف
آپ نے تو کوئی کسر نہیں چھوڑی پاکستان کو غیر محفوظ کرنے میں
#سپریم کورٹ نے آئین سے انحراف کا خاتمہ کر دیا، چیف جسٹس
اللہ کرے آپ کا اندازہ درست ہو جناب
#کراچی کے مسئلے پر حکومت سنجیدہ نظر نہیں آتی، تجزیہ کار
ذرا وہ مسئلہ بتا دیں جس پر حکومت سنجیدہ نظر آتی ہو
#شوکت یوسف زئی اپنی زبان کو لگام دیں، عابد شیر علی
تمہی کہو کہ یہ اندازِ گفتگو کیا ہے…؟
#دستور سے انحراف کے دروازے بند کر دیئے، سپریم کورٹ
انحراف کرنے والے دروازے کھڑکیوں کے استعمال کے بجائے دیواریں بھی پھلانگ لیے کرتے ہیں
#اسحاق ڈار کی جی ایچ کیو میں جنرل راحیل شریف سے ملاقات
وزارتِ دفاع کا قلم دان کہیں ڈار صاحب کو تو نہیں ملنے والا ؟
#کمیٹیوں نے مذاکرات کو تماشا بنا کر رکھ دیا ، میجر(ر) عامر
پوری قوم کو تماشا بنانے والوں کا بھی کبھی ذکر کیا کریں
#کابینہ نے ایران سے بجلی درآمد کرنے کی منظوری دے دی
اور گیس پائپ لائن منصوبے کی فائل شاید کہیں گم ہو گئی ہے حکومت سے !
#مشرف کو جیل کے علاوہ کہیں اور لے کر جانا مناسب نہیں، آصفہ بھٹو
جب آپ کے پاپا نے گارڈ آف آنر دلا کر مشرف صاحب کو کہیں اور بھجوایا تھا اس وقت آپ گڈیاں پٹولے کھیل رہی تھیں کیا …؟
#جیو کا حامد میر پر قاتلانہ حملے میں آئی ایس آئی کو ملوث کرنا گہری سازش ہے، سیاسی و عسکری ذرائع
اگر پہلے ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیا جاتا تویہ گہری سازش بھی نہ ہوتی
#نواز زرداری ملاقات کا آرمی چیف کے بیان سے کوئی تعلق نہیں، خورشیدشاہ
تو کیا ملاقات کا تعلق بلاول کے بیانات سے تھا؟
#نواز حکومت کے دس ماہ ، پاکستان اسٹیل مل آخری سانسیں لینے لگی
دس ماہ اور گزرگئے تو نہ جانے کتنے قومی ادارے آخری سانسوں پرآجائیں گے،اللہ رحم کرے ہمارے حال پر
#ماضی کی غلط پالیسیوں سے قانون کی حکمرانی کمزور، مسلح گروپ طاقتور ہوئے ، پرویز رشید
تو اب ماضی کی ان پالیسیوں کو بدل ڈالیں ناں… آپ کو روکا کس نے ہے…؟
#نئی بھارتی حکومت سے خوش گوار تعلقات چاہتے ہیں، پاکستانی ہائی کمشنر
وہی بھارتی حکومت جو سناہے پاکستان دشمنی کی بنیاد پر الیکشن لڑکے آ رہی ہے
#گیند اب حکومت کے کورٹ میں ہے ، طالبان
پہلے حکومت بیچاری کے کورٹ میں کم گیندیں تھیں جو آپ نے اپنی گیند بھی ڈال دی اس کے کورٹ میں
#سندھ حکومت کراچی آپریشن پر تحفظات دور کرے، وزیراعظم
اگر آپریشن سے سندھ حکومت کا کوئی تعلق ہو تو
#طالبان بدنیت ہیں، سینیٹر عبدالرحمن ملک
سیانے کہتے ہیں انسان کو سب اپنے جیسے ہی نظر آیا کرتے ہیں
#سیاست میں آنے سمیت بہت سے آپشن ہیں‘ وقت آنے پر فیصلہ کروں گا، افتخار محمد چودھری
اس آپشن کا تو آپ سوچنا چھوڑ ہی دیں تو بہتر ہوگا آپ کے لیے اور آپ کی اگلی نسلوں کے لیے
#ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
لگتاہے مصطفی کمال جان اور عزت بچانے میں کامیاب ہو گئے
#سندھ حکومت میں شمولیت کے لیے متحدہ اور پیپلزپارٹی میں معاملات طے پا گئے
تین ماہ سے زیادہ عرصہ ہو گیا ان معاملات کو طے پاتے… فریقین جلد ی کریں کہیں معاملات تہہ ہی نہ ہو جائیں
#علامہ اقبال کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایاگیا
ساتھ ہی یہ خبر بھی ہے کہ یوم وفات پر علامہ کا مزار سکیورٹی وجوہ کی بناء پر بند کر دیاگیا …کیا بات ہے ہمارے عقیدت و احترام کی
#ڈاکٹروں کا مشرف کو ریڑھ کی ہڈی کے ٹیسٹ کا مشورہ
ویسے دماغ کے متعلق کیا خیال ہے ڈاکٹروں کا

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :