تیر و ترکش

بدھ 22 جنوری 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#غیر ملکی اشاروں پر چلنے والوں سے جنگ کریں گے، وزیر داخلہ
غیر ملکی ٹیلی فون پر چلنے والوں سے توپہلے نمٹ لیں
#کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن نے اپنا نام بدل لیا نیا نام’ کے الیکٹرک‘ ہوگا
نام بدلنے سے بھلا کرتوت بدلتے ہیں!
#بھارت سے بجلی خریدنے کی راہ جلدہموار ہوجائے گی، خرم دستگیر
پھر اسی ہموارراہ پر ہماری چینی بھارت جانا شروع ہو جائے گی
#مشرف کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی
لوجی اب پھر ’فیس بک‘ کھل جائے گی اور کمانڈو پھر ’کسی‘ سے ڈرنا ورنا چھوڑ دیں گے
#دہشت گرد حکومت کو کمزور نہیں کرسکتے، سید قائم علی شاہ
سائیں کیا بات ہے آپ کی مضبوط ترین حکومت کی!
#نواز شریف بھی ڈاکٹربن گئے، اعزازی ڈگری گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے دی
ڈاکٹر عبدالرحمن ملک، ڈاکٹر یوسف رضا گیلانی، ڈاکٹر بابر اعوان ،ڈاکٹر طاہر القادری کے بعد اب اس میں ’اعزاز‘ والی بات باقی ہے کیا؟
#ملکی وسائل کا رخ عام آدمی کی طرف موڑنا ہوگا، میاں نواز شریف کا گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں کانووکیشن سے خطا ب
یہ بات یونیورسٹی میں نہیں کابینہ میں کہنے کی بلکہ عمل درآمد کرانے کی ہے جناب!
#نواز حکومت مشرف اور زرداری سے بھی زیادہ عوام کا کچومرنکال رہی ہے ،لیاقت بلوچ
اب کچومرہی تو رہ گیا ہے عوام کا
#کروڑوں ڈالر بیرون ملک منتقل ہو رہے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک
یہ کروڑوں ڈالر لے جانے والے آخر ہیں کون؟
#زرداری نے حکومت مخالف تحریک چلانے کی تجویز مسترد کر دی
کیوں کہ یہی طے ہوا تھا…
#دہشت گرد امن کی کوششوں کو سبوتاژ نہیں کرسکتے، وزیراعظم
کیوں کہ ہم نے کسی کو ان کوششوں کی ہوا بھی نہیں لگنے دی ابھی تک
#بہتر تعلقات کے لیے پاکستان کو خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہیے، بھارتی وزیر خارجہ
اس لیے کہ سارا خلوص اس سلسلے میں پاکستان ہی کے پاس ہے
#داخلی سلامتی پالیسی کے قانونی سقم دور کرنے کا کام زاہد حامد کے سپرد
یہ صاحب تو سقم رکھنے کی شہرت رکھتے ہیں چاہے پوچھ لیں پرویز مشرف صاحب سے
#طالبان سے بات چیت کا اتمام حجت کر لینا چاہیے، صدر ممنون حسین
لیکن اس اتمام حجت کا اہتمام کون کرے گا جناب صدر؟
#طالبان کے ساتھ مذاکرات کی منطق سمجھ نہیں آتی، بلاول بھٹو زرداری
ایک تو آپ ابھی چھوٹے ہو اور دوسرے پاکستان سے باہررہتے ہو
#ایس ایس پی ملیر راؤ انوار چارج سنبھالنے کے اگلے دن بیرون ملک روانہ
ان دنوں کراچی میں رہنا ہر ایس ایس پی کے بس کی بات نہیں
#ٹارگٹڈ آپریشن بند یا سست نہیں ہوگا، شرجیل میمن
اور نہ ہی ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم بندیا سست ہوں گے
#اسلامی نظریاتی کونسل تحلیل کی جائے ،ڈکٹیٹر کی باقیات ہے سینیٹ میں پیپلز پارٹی اور متحدہ کا مطالبہ
متحدہ تو بہت بعدمیں بنی ہے پیپلز پارٹی کو یاد رکھنا چاہیے کہ اسلامی نظریاتی کونسل بنانے کو بھٹو کا کارنامہ قرار دیا جاتا رہاہے
#لگتا ہے طالبان سے مذاکرات کا میچ فکس ہے، عمران خان
بات پھر وہی کہ’ امپائر ‘کیا کر رہے ہیں؟
#پولیس نااہل ہے، دہلی والے خدا کے آسرے پر ہیں، اروند کچری وال
گویا سرحد کے آرپارایک جیسی صورت حال ہے
#لاپتا افرا دکے متعلق وزیراعظم سے پوچھیں گے، سپریم کورٹ
اُن کو تو خود پتا نہیں ہوگا بہترہے انہی سے پوچھیں جوجانتے ہیں
#حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، مجلسِ احرارِ اسلام
آپ تک یہ خبرذرا جلدی نہیں پہنچ گئی…؟

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :