تیر و ترکش

بدھ 8 جنوری 2014

Khama Badast K Qalaam Se

خامہ بدست کے قلم سے

#سندھ میں علیحدہ صوبے کا مطالبہ فکسڈ میچ ہے، عمران خان
پھر’امپائر‘ کیا کر رہے ہیں؟
#کراچی میں پولیس کی3ہزار گاڑیوں پر جعلی نمبر پلیٹوں کا انکشاف
نمبر پلیٹیں جعلی ہیں تو پھر گاڑیاں کن کی ہیں پولیس والوں کے پاس
#مشرف غدار تھے تو ن لیگی وزراء نے ان سے حلف کیوں لیا؟پرویز الٰہی
وہ تو وزارت کا حلف تھا غداری کا تھوڑی تھا…آئے بڑے
# سعودی قیادت کا اہم پیغام لے کر سعود الفیصل اسلام آباد پہنچ گئے
پیغام تو پرانا ہے بس تاریخ اور ملزم کا نام شاید نیا ہوگا
#مشرف کو غدار نہیں قانون یا آئین شکن کہا جائے، چودھری شجاعت
یعنی مٹی پاؤ اور روٹی شوٹی کھاؤ…
#ڈالر کے مقابلے میں روپیا پھر کمزور ہونے لگا
جب حکمران اپنے روپے ڈالروں میں تبدیل کریں گے تو بے چار ے روپے کو کمزور توہونا ہے
#مشرف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ عدالت کرے گی، وزیر دفاعی پیداوار
اگرچہ خواہش ہماری بھی یہی ہے
#لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوئی، شہباز شریف نام کب تبدیل کر رہے ہیں؟ شیخ رشید
آپ بھی ناں بس مزے لینے کا موقع جانے نہیں دیتے
#سعودی وزیر خارجہ سے پاکستانی وزارت خارجہ کے ٹاکنگ پوائنٹ میں پرویز مشرف کا ذکر تک نہیں
سعودی وزیر خارجہ کے ٹاکنگ پوائنٹ نہیں دیکھیں ہوں گے پاکستانی وزارت خارجہ نے
#لندن میں پرویز مشرف کا فلیٹ30لاکھ پونڈ میں بک گیا
لو جی ! قصور ی صا حب کی وکالت کے پیسوں کا تو انتظام ہو گیا
#ادا س ہوتا ہوں تو پاکستان چلا آتا ہوں، بھارتی گلوکار ہنس راج
اور اداس پاکستانی کہاں جائیں…
#ہسپتال کے باہر پرویز مشرف کے لیے پھول رکھنے کا سلسلہ جاری
حالانکہ مشرف صاحب کو پھولوں کی بجائے بیرون ملک جانے کے اجازت نامے کی ضرورت ہے
#لوڈشیڈنگ اوردہشت گردی کے عفریت سے جان چھڑا کردم لیں گے، نواز شریف
تو کیا پانچ برس بغیر دم لیے پورے کرنے کا ارادہ ہے؟
#متنازع بیان پر متحدہ کی تردید سے تشویش کم ہوئی، شاہ محمود قریشی
کپتان خان سے بھی پوچھ لیں
#حقوق نہیں دینے تو سندھیوں کے لیے سندھ ون اور دوسروں کے لیے سند ھ ٹو بنا دیں، الطاف حسین
پرویز مشرف اور پھرزرداری دور میں یہ ون ٹو آپ کو یاد کیوں نہ آئے
#آئین اور اسلام کی بات کرنے والوں کو ہمیشہ دیوار سے لگا یاجاتا رہاہے، مولانا فضل الرحمن
جمہوریت کی بالا دستی پر یقین رکھنے کے باوجود…
#پختونوں کے خون کا سوداشاہی سید کے گھر پر ہوا، بیگم نسیم ولی خان
جہاں اسفند یار ولی ٹھہرتے ہیں ناں
#سندھ کی ترقی کے لیے الطاف حسین کا نیا فارمولا
فارمولاتوپرانا ہے بس ذرا اجزائے ترکیبی بدلے ہیں بھائی نے
#شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو جدید ریاست بنانے کی داغ بیل ڈالی،آصف زرداری
اور آپ نے پاکستان کو قدیم ترین ریاست بنانے کی بھر پور کوشش کی
#پاکستان سعودی عرب اور ایران کے اختلافات ختم کرانے کی کوشش کرے گا
کوشش کرنے میں کیا حرج ہے ویسے امریکا سے پوچھ لیں
#طالبان سے مذاکرات کا فریم ورک تیار کر لیا، جے یو آئی
طالبان سے پوچھے بغیر ہی…؟
#پرویز مشرف کے طبی معاینوں کی رپورٹیں برطانیہ اور امریکا نہیں بھجوائی گئیں
کیونکہ ایسی رپورٹیں ابھی تیار ہی نہیں ہوئیں
#میں ڈاکیاہوں طالبان کے لیے پیغام لے جاؤں اور جواب لاؤں گا،مولاناسمیع الحق
اب تو ای میل اور ایس ایم ایس کا دور ہے مولانا

ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تازہ ترین کالمز :