Hangu - Urdu News

ہنگو ۔ متعلقہ خبریں

Hangu
صوبہ خیبر پختونخوا کا ضلع۔ پہلے پہل ضلع ہنگو کوہاٹ کي ايک تحصيل تھي۔ جو کہ برِ صغير کي تاريخ ميں ايک بے مثال تحصيل سمجھي جاتي تھي۔ 30 جون 1996 کواِس تحصيل نے کوہاٹ سے عليحدہ ضلع کي حيثّيت ااختيار کي۔ يہ نيا تخليق شُدہ ضلع خوبصورت مناظر ، معدني دولت اور جنگلات سے مالا مال ہے۔ اسکي افرادي قوت ہنرمندي اور جفا کشي اور دفاعي اُمور ميں خدمات انجام دے رہي ہے۔اس ضلع کے افراد اندرونِ ملک اور خليج کے ممالک ميںخدمات کي انجام دہي سے ملک کيلےبہت سا زرِمبادلہ کمارہےہيں۔ جغرافيائي محلِ وقوع کي وجہ سے اس ضلع کو ايک اعلٰي مقام حاصل ہے۔ کيونکہ ايک طرف یہ ضلع کوہاٹ سے اور دوسري طرف اورکزئي اور کُرم ايجنسي سے مِلا ہوا ہے۔ انگريزوں کے دورِ حکومت ميں افعانستان کے ساتھ جنگ ميں ہنگو کا ذکر بکثرت پايا جاتا ہے۔ قبائلي اور بندوبستي روايات کي آميزش سے يہ لوگ تعليم يافتہ اور مہذّب ہیں۔ یہاں پر زیادہ تر بنگش قبائل آباد ہیں۔ اوریہاں پر پشتو زبان بولی جاتی ہے۔ ضلع ہنگو میں کئی سال سے فرقہ وارنہ فسادات ہورہے ہیں۔ جس میں بہت سی قمیتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔
ہنگو کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Hangu City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Hangu. Complete in depth overview of Hangu. Stay up to date with all local news and national news of Hangu city

ہنگو شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے ہنگو کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر ہنگو کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ