Gilgit - Urdu News

گلگت ۔ متعلقہ خبریں

Gilgit
گلگت پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان کا سب سے بڑا شہر ہے۔ یہ شاہراہ قراقرم کے قریب واقع ہے۔ دریائے گلگت اس کے پاس سے گزرتا ہے۔گلگت ایجنسی کے مشرق میں کارگل شمال میں چین شمال مغرب میں افغانستان مغرب میں چترال اور جنوب مشرق میں بلتستان کا علا قہ ہے.دنیا کے تین عظیم پہاڑی سلسلوں ہمالیہ، قراقرم اور ہندوکش کا سنگم اس کے قریب ہی ہے۔ یہاں کی زبان شینا ہے لیکن اردو عام سمجھی جاتی ہے۔ چین سے تجارت کا مرکز ہے۔ کے ٹو، نانگا پربت، راکاپوشی اور شمال کی دوسری بلند چوٹیاں سر کرنے والے یہاں آتے ہیں۔يهاں كى خاص چيز يهاں کا موسم هے جو سال كے باره مہينے ٹهندا هوتا هے.گلگت کی اکثریتی آبادی شیعۂ لوگوں پر مشتمل ہے.جس میں زیادہ تر اثناء عشری شیعہ ہیں تاہم اسماعیلی اور سنی کی ایک بڑی تعداد بھی اس علاقے میں آباد ہے. گلگت بلتستان میں ایک فرقہ نوربخشی جو کہ نور بخش نامی مذہبی پیشوا کے پیروکار بھی آباد ہیں۔. یکم نومبر ١٩٤٧ کو ڈوگر راج سے آذادی حاصل کرنے کے بعد گلگت - بلتستان ، پاکستان سے ملحق ہوا تاہم قائد اعظم محمد علی جناح کی وفات کی وجہ سے اور پاکستان کے انتظامی مشکلات کی وجہ سے تا دم تحریر پاکستان کے قومی اسمبلی میں نمائندگی موجود نہیں
گلگت کی مزید خبریں‎

Read Urdu News about Gilgit City. Breaking news, daily photos, articles, picture galleries and columns about your city Gilgit. Complete in depth overview of Gilgit. Stay up to date with all local news and national news of Gilgit city

گلگت شہر کی تمام خبریں۔ پڑھئیے گلگت کی تازہ ترین خبریں، دیکھئے تصاویر، ویڈیوز، کالم اور مضامین۔ رہئیے اپنے شہر گلگت کی ہر خبر سے با خبر۔ صرف اردو پوائنٹ کے ہمراہ