اقوام متحدہ کے وفد کا سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

ہفتہ 29 اگست 2015 16:04

سیالکوٹ / اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء ) اقوام متحدہ کے وفد نے سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ اور گولہ باری سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ، اقوام متحدہ کی ٹیم نے نقصانات کا جائزہ لیا اور شواہد اکٹھے کیے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو اقوام متحدہ کے ملتری مبصرین کی ٹیم کے تین رکنی وفد نے سیالکوٹ کے بھارتی جارحیت سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ۔ وفد ورکنگ باؤنڈری کے گاؤں کندن پور کا بھی دورہ کیا اور بھارتی جارحیت سے ہونیوالے نقصان کا جائزہ بھی لیا ۔ مبصرین نے شواہد بھی اکٹھے کیے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں