تربیلا میں پانی کی آمد چار لاکھ پچاس ہزار او راخراج تین لاکھ 54 ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا

منگل 28 جولائی 2015 12:01

سرگودہا ا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء ) فلڈ کنٹرول سنٹر سرگودہا کے مطابق تربیلا ‘ کالا باغ ‘ چشمہ ‘ خانکی ‘ قادر آباد ‘ تریموں ‘ چنیوٹ پل ‘ خوشاب پل ‘ منگلا اور رسول کے مقام پر پانی کی آمد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے لیکن تربیلا میں پانی کی آمد چار لاکھ پچاس ہزار او راخراج تین لاکھ 54 ہزار پانچ سو کیوسک ریکارڈ کیاگیا ۔

کالا باغ کے مقام پر سیلابی پانی کی آمد چار لاکھ 66 ہزار 346 اور اخراج چار لاکھ 59 ہزار 147 کیوسک ‘ چشمہ کے مقام پر پانی کی آمد چار لاکھ 52 ہزار 862 او راخرا ج چار لاکھ 48 ہزار 562 کیوسک ‘مرالہ کے مقام پر ایک لاکھ پندرہ ہزار 840 او راخراج 87 ہزار 277 ‘ خانکی کے مقام پر آمد ایک لاکھ 21 ہزار 75 او راخراج ایک لاکھ بارہ ہزار 575 ‘ ہیڈقادر آباد پانی کی آمد ایک لاکھ چودہ ہزار 760 او راخراج ایک لاکھ چار ہزار 460کیوسک ریکارڈ کیاگیا ۔

(جاری ہے)

ادھر تریموں کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 39 ہزار اور ا خراج ایک لاکھ بائیس ہزار 850 کیوسک ‘ منگلا ڈیم پر پانی کی آمد ایک لاکھ دو ہزار 733 او راخراج ایک لاکھ دو ہزار 733 کیوسک ‘ رسول بیراج پر پانی کی آمد 98ہزار 377 اور اخراج 87 ہزار 277 کیوسک ‘ ہیڈ مرالہ کے مقام پر سیلابی پانی کی آمد ایک لاکھ پندرہ ہزار 840 او راخراج 87 ہزار 277 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ۔ ادھر چنیوٹ پل سے پانی کا بہاؤ 94ہزار 730جبکہ خوشاب پل سے 83 ہزار 772 کیوسک ریکارڈ کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :

سرگودھا میں شائع ہونے والی مزید خبریں