گلشن اقبال کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کو بجلی کی فراہمی کا کام مکمل ہو گیا

نو لاکھ روپے کی لاگت سے 18ایل ٹی پولز 01ایچ ٹی پول اور 50کے وی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کی گئی

جمعہ 5 فروری 2016 20:02

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 فروری۔2016ء) یونین کونسل لکھن کے علاقے گلشن اقبال میں بجلی کی فراہمی کا دیرینہ مسئلہ حل کروا دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کی ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی بجلی کی سہولت سے محروم تھی جس پر مسلم لیگی راہنماء ملک یاسر عرفات کی کوششوں سے نو لاکھ روپے کی لاگت سے 18ایل ٹی پولز 01ایچ ٹی پول اور 50کے وی کے ٹرانسفارمر کی تنصیب کر کے پوری آبادی کو بجلی کی فراہمی کا کام مکمل کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال کے مکینوں کا دیرنہ مسئلہ حل کرانے پر اہالیان علاقہ ملک تنویر حسن ،صفدر حسین ،صوبیدار مشتاق ،ارشد ، خالد دلاور ،فیاض اور دیگر نے مسلم لیگی راہنماء ملک یاسر عرفات سے اظہار تشکر کیا ہے اور کہاہے کہ ترقی یافتہ دور میں گلشن اقبال کے مکین اندھیری زندگی گذار رہے تھے تاہم مسلم لیگ ن کے راہنماء ملک یاسر عرفات نے اہالیان علاقہ کی اپیل پر بھرپور کوشش کے بعد لوگوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرادیا جس پر وہ ملک یاسر عرفات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس کے ساتھ واپڈا حکام کے بھی مشکور ہیں جن کی شبانہ روز محنت سے یہ منصوبہ مکمل ہوا اور لوگوں کو درپیش مسئلہ کا حل ممکن ہوا ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں