خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری

ہفتہ 27 اگست 2016 14:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اگست ۔2016ء) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش کاسلسلہ جاری ہے ،شانگلہ میں لینڈ سلائڈنگ کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں ۔

(جاری ہے)

خیبر پختونخواہ کے مختلف اضلاع میں گزشتہ روز سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شانگلہ اور گرد ونواح میں گزشتہ رات سے موسلادھار بارش سے موسم نہ صرف خوشگوار ہوگیا بلکہ سردبھی ہوگیا ہے ،مسلسل بارش سے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ،اسی طرح بونیراور گرد ونواح میں بھی موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ،بارش سے ہفتہ بازار متاثر ہوا ہے اور دکانداروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑا،خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشن گوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں