پشاور تباہی سے بچ گیا، مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم ناکارہ بنادیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 13:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اگست۔2016ء) پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام ہوگیاہے، مفتی محمود فلائی اوور پر نامعلوم شر پسندوں کی جانب سے پھینکا گیا دستی بم سے ناکارہ بنادیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے بم حفاظتی تدابیر کے بغیر ناکارہ بنایا ، اس دوران فلائی اوور ٹریفک کے لئے تقریباً 2گھنٹے بند رہا۔

(جاری ہے)

پشاور کے مفتی محمود فلائی اوور پر دستی بم نامعلوم افراد نے پھینکا تھا۔

پولیس کے مطابق دستی بم کا فیوز ہٹا کر اس میں لکڑی کا ٹکڑا لگایا گیا تھا جو کہ معمولی جنبش پر پھٹ سکتا تھا۔پولیس نے بم ملنے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا، جس نے بم کو ناکارہ بنادیا، بم ڈی فیوزکرتے ہوئے ڈسپوزل یونٹ کے اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات نہیں کئے تھے جو کہ حادثے کا سبب بن سکتا تھا۔بم کی اطلاع کے بعد پشاور کے چارسدہ روڈ اور دلہ زاک روڈ پر ٹریفک جام ر ہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں