پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا

ہفتہ 27 اگست 2016 11:37

پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اگست ۔2016ء ) پشاور میں تخریب کاری کی کوشش ناکام بناکر بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پشاور میں مفتی محمود فلائی اوور پر پڑا دستی بم ناکارہ بنا دیا گیا۔

(جاری ہے)

روسی ساختہ دستی بم مفتی محمود فلائی اوور کے اوپر پڑا ہواتھا شہریوں نے فوری طورپر پولیس کو اطلاع دی جس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کر لیا۔

فلائی اوور کو ٹریفک کیلئے دونوں جانب سے بند کر دیا گیا جبکہ فلائی اوور کے نیچے بھی ٹریفک اور دکانیں بند کر دی گئیں۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ اس موقع پر ہلکا سا دھماکہ بھی ہوا جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مفتی محمود فلائی اوور کے ایک طرف قلعہ بالاحصار، صوبائی اسمبلی ، پشاور ہائیکورٹ اور دیگر اہم عمارتیں واقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں