آئندہ دو سالوں میں خیبر پختونخوا ایک ترقیافتہ اور پاکستان کا ماڈل صوبہ ہوگا،پرویزخٹک
ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کررہے ہیں، عوام اور دیگر جماعتوں کے پارٹی رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں اور صوبے میں تین سالہ کارکردگی کا ثمر ہے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
جمعہ 3 جون 2016 21:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے بدظن ہو کر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں ۔ عوام اور دیگر جماعتوں کے پارٹی رہنماء تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں جو تحریک انصاف کی عوام دوست پالیسوں اور صوبے میں تین سالہ کارکردگی کا ثمر ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز تحصیل جہانگیرہ ضلع نوشہرہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کا کاخیل ، ایم پی اے ، ادریس خٹک ضلع ناظم لیاقت خٹک کے علاوہ دیگر ضلعی و تحصیل ممبران نے بھی تقریب میں شرکت کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی جہانگیرہ کے سابقہ صدر سید فرید الله شاہ اور جمشید خٹک نے اپنے دیگر ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا سید فرید الله شاہ اور جمشید خٹک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی مخلصانہ قیادت اور صوبے میں تحریک انصاف کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے پیپلز پارٹی کی 48 سالہ رفاقت کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے تحریک انصاف میں شامل ہونے پر سید فرید الله، جمشید خٹک اور دیگر ساتھیوں کا خیرمقد م کیا اور اسے تحریک انصاف کی صوبے میں شاندار کارکردگی کا واضح ثبوت قرار دیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں بدعنوانی کے خاتمے کیلئے حقیقی جدوجہد کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ دیگر سیاسی جماعتوں سے بدظن ہو کر تحریک انصاف پر اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں انہوں نے کہاکہ الله تعالیٰ جس قوم کی تقدیر بدلنے کا فیصلہ کر لیتا ہے اسے ایماندار قیادت عطا کر دیتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ جو وسائل دُنیا کے پاس ہیں وہ پاکستان کے پاس بھی موجود ہیں مگر مخلصانہ قیادت نہ ہونے کی وجہ سے ملک دن بدن تنزلی کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ملک میں نظام کی تبدیلی کیلئے جو جدوجہد شرو ع کی ہے اُسے منزل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے وزیراعلیٰ نے موجودہ صوبائی حکومت کی تین سالہ کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ تعلیم، صحت ، پولیس اور دیگر شعبوں میں حکومت کے اصلاحاتی و ترقیاتی اقدامات بہت واضح ہیں اور کو ئی باشعور شخص ان سے انکار نہیں کر سکتا انہوں نے کہاکہ گوناگوں چیلنجز کے باوجود موجودہ حکومت نے عوام کو خدمات کی بہترین فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات کئے جن کے ثمرات سے عوام مستفید ہو رہے ہیں پرویز خٹک نے یقین دلایا کہ آئندہ دو سالوں میں خیبر پختونخوا ایک ترقیافتہ اور پاکستان کا ماڈل صوبہ بنانے کے عوام سے کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنا کر دکھائیں گے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت