گورنرخیبرپختونخوا سے افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان کی ملاقات

جمعہ 3 جون 2016 19:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) پشاور میں متعین افغان قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان نے جمعرات کے روز خیبرپختونخوا کے گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے گورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وہ کچھ دیر گورنر کیساتھ رہے اور باہمی دلچسپی سمیت خطے کی صورتحال اور صوبے میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق امور کے حوالے سے گفتگو کی۔ گورنرنے ملاقات کے دوران افغانستان کے قونصل جنرل کو بتایا کہ حکومت قانونی طور پر مقیم افغان مہاجرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں