رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چھ جون کو پشاور میں ہوگا

جمعہ 3 جون 2016 14:17

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس چھ جون کو پشاور میں ہوگا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 جون۔2016ء) رمضان المبارک 1437ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس صوبائی دارالحکومت پشاور میں 6 جون کوہوگا۔

(جاری ہے)

زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید گاہ میں ہوگا جس میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کیا جائیگا مرکزی کمیٹی پشاورمیں غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطہ رکھے گی اور آنے والے گواہوں کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا جائیگا ‘ پیر6 جون 29 شعبان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں