رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پشاور میں چھ جون کو اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 2 جون 2016 21:33

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے پشاور میں چھ جون کو اجلاس طلب کرلیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جون۔2016ء) رمضان المبارک 1437ھ کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صوبائی دارلحکومت پشاور میں چھ جون کو اجلاس طلب کر لیا ہے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید گاہ میں منعقد ہو گا ۔

(جاری ہے)

جس میں رمضان المبارک کا چاندنظر آنے یا نہ آنے کے حوالے سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو آگاہ کریگی ۔جبکہ پشاور میں غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی سے بھی رابطہ رکھے گی ور آنے والے گواہوں کے بارے میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو بھی آگاہ کردیا جائے گا ۔پیر چھ جون 29شعبان کو چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔ گزشتہ روز ملک میں ایک ہی روز عید اور روزہ کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس بھی ناکام ہو اتھا

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں