خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122نے شہریوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات دیکر اپنا قومی فریضہ سرانجام دیا‘ بلال احمد فیضی

جمعرات 2 جون 2016 11:56

پشاور۔02جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جون ۔2016ء )خیبر پختونخواایمرجنسی ریسکیوسروس1122نے عوام کوہنگامی صورتحال کے دوران بروقت اور فوری سہولیات کی فراہمی کی روایت برقراررکھی اورمئی کے مہینے میں بھی شہریوں کوان کی دہلیز پر سہولیا ت دیکر اپناقومی فریضہ سر انجام دیا ۔ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمدفیضی کے مطابق ریسکیو 1122کو مئی کے دوران پشا ور میں1 لاکھ تین ہزار کالز مو صو ل ہو ئیں جن میں تقریبا ً 70ہزارکا لز غیر ضر وری تھیں۔

(جاری ہے)

پشاور میں گزشتہ مہینے میں 253 ٹریفک حا د ثا ت جبکہ76آگ لگنے اور882 میڈ یکل ایمر جنسیزاور کر ائم کے 31 واقعا ت رونما ہو چکے ہیں ۔بلا ل احمد فیضی نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے پشا ور میں1257 واقعات میں 890 زخمی افراد کو ابتد ائی طبی امداد فراہم کر نے کے ساتھ مختلف ہسپتا لوں کو منتقل کیا جبکہ222افراد کو مو قع پر ہی ابتدا ئی طبی امداد فراہم کی گئیں ۔ ریسکیو 1122کے آگ بجھا نے والے عملے نے مختلف واقعات میں بروقت کا رروائی کر کے قیمتی ما لی و جا نی نقصا ن ہو نے سے محفو ظ بنا یا ۔ ریسکیو 1122کواس ما ہ 706جھوٹی کا لزبھی مو صول ہوئیں۔ ریسکیو 1122نے ٹریفک کے ہجو م کے با وجود اوسط ٹا ئم 5منٹ اور7سکینڈ ز میں عوام کو سہو لیا ت فراہم کی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں