پشاورمیں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کی حکمت عملی طے

ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور راشننگ کنٹرولر روزانہ مارکیٹس کا دورہ کریں گے

بدھ 1 جون 2016 11:19

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) رمضان کی آمد سے قبل اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے حکمت عملی طے کرلی ‘اسسٹنٹ کمشنر پشاور الطاف شیخ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا‘ اس موقع پر چیئرمین پشاور مارکیٹ کمیٹی نے کہاکہ رمضان میں قیمتوں میں کنٹرول پروہ انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کریں گے‘ تمام شرکاء کی باہمی رضامندی سے یہ طے پایاکہ ضلعی انتظامیہ کے نمائندے اور راشننگ کنٹرولر روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹس کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں