وزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے مسجد مہابت خان میں دعائیہ تقریب

بدھ 1 جون 2016 11:19

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء پاکستان مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے زیر اہتمام میاں نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ ونگ کے سٹی ڈسٹرکٹ صدر محمدعمران نے کہا کہ الله سیوزیر اعظم محمد نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعا گوہیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان میں ختم قرآن کا اہتمام کیاگیا جس کی قیادت سٹی ڈسٹرک کے صدر محمدعمران نے کی اور کثیرتعدادمیں کارکنوں اور یوتھ وونگ کے ساتھ شہریوں نے حصہ لیا، قرآن خوانی کے بعد خطیب مسجد مہابت خان مولانا طیب قریشی نے وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کے کامیاب آپریشن کے بعد جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں