یونیورسٹی کالج فاربوائز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں وظائف تقسیم کرنے کی تقریب

بدھ 1 جون 2016 11:18

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فاربوائز کے پوزیشن ہولڈر طلبہ میں سکالر شپ تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی‘ جس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر محمدرسول جان نے کالج کے سرفہرست دس طلبہ میں انعامات تقسیم کیے‘ سکالر شپ میں 20 ہزار روپے فی طالب علم دیئے گئے‘ ان طلبہ نے بورڈ کے سالانہ ایف اے ایف ایس سی امتحانات کو امتیازی نمبروں سے پاس کیاتھا‘ پروفیسرڈاکٹر محمدرسول جان نے کہاکہ بوائز کالج کے طلبہ کے امتحانات میں اچھی کارکردگی ایک اچھا آغاز ہے جس پر وہ طلبہ‘ ان کے والدین اور بالخصوص اساتذہ کرام کے شکر گزارہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کالج کی تعلیم پروفیشنل اداروں اور اعلیٰ تعلیم کیلئے پہلی سیڑھی ہے لہٰذا ضروری ہے کہ یہاں طلبہ کی نشونما کو ان کی ایک خاص پروفیشنل تعلیم کی طرف رحجان کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں