یونیورسٹی پبلک سکول کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر

بدھ 1 جون 2016 11:18

پشاور۔یکم ۔جون( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جون۔2016ء ) یونیورسٹی پبلک سکول کی تین روزہ تقاریب تقسیم انعامات اختتام پذیر ہوگئیں‘ تیسرے روز کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ایم رسول جان تھے‘جنہوں نے سکول کے پرنسپل حافظ فاروق علی کے ہمراہ جماعت چہارم تا جماعت ہفتم کے پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کئے ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے سکول کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے معیار کو سراہا اور اساتذہ پر زور دیاکہ وہ اس میں مزید بہتری لانے کیلئے انتھک محنت کو اپنا شعاربنائیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں