فاٹا میں متاثرین کی واپسی و بحالی کاعمل کامیابی سے جاری ، پاک افواج اورقبائلی عوام کی قربانیوں بدولت ہم تعمیروترقی کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، حکومت ٹی ڈی پیز کی واپسی اور بحالی کیلئے ترجیحی اقدامات اٹھارہی ہے ، فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قبائلی عوام کی مشاورت سے کیاجائیگا
گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا کا شوال اور مکین کے مشران اورزعماء کے نمائندہ وفدسے گفتگو
منگل 31 مئی 2016 19:39
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔31 مئی۔2016ء ) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ فاٹا میں متاثرین کی واپسی و بحالی کاعمل کامیابی سے جاری ہے ، پاک افواج اورقبائلی عوام کی قربانیوں اور آپریشن ضرب عضب کی بدولت ہم امن وامان اور تعمیروترقی کے نئے دور میں داخل ہورہے ہیں ،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور امن وامان کے قیام میں پاک افواج کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، وزیراعظم پاکستان محمدنوازشریف کی سربراہی میں موجودہ حکومت ٹی ڈی پیز کی واپسی سمیت ان کی بحالی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے اور اس ضمن میں تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔
فاٹا کے مستقبل کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ قبائلی عوام کی مشاورت سے کیاجائیگا ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج ، سیکورٹی فورسز اورقبائلی عوام کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیاجاسکتا جن کی بدولت آج فاٹاسمیت پورے ملک میں امن قائم ہواہے۔(جاری ہے)
وہ منگل کوگورنرہاؤس پشاورمیں جنوبی وزیرستان کی وادی شوال اورتحصیل مکین کے مشران اورزعماء کے ایک نمائندہ وفدسے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔
وفد کی سربراہی میجرزمان مسعود کررہے تھے جبکہ وفد میں ملک شیرعالم ، ملک خانزادہ، حاجی خان بہادر اورحاجی محمدرسول کے علاوہ دیگر زعماء بھی موجودتھے۔وفد کے اراکین نے ٹی ڈی پیز کی واپسی سمیت عوام کو درپیش مسائل اور علاقے کے ترقیاتی عمل کے حوالے سے بعض مسائل ومشکلات کا ذکرکیا اور انہیں دورکرنے کے حوالے سے تجاویزدیں۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہاکہ قبائلی عوام نے ملکی امن واستحکام کی خاطر جو قربانیاں دی ہیں پوری قوم اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اوراب وقت آگیا ہے کہ ان کی فلاح وبہبود کیلئے موثراقدامات اٹھائے جائیں۔اس ضمن میں حکومت فاٹا کے عوام کو قومی دھارے میں لانے اور متاثرین کی باعزت واپسی و بحالی اور تعمیر نوسمیت دیرپابنیادوں پر امن واستحکام یقینی بنانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے۔ گورنرنے کہاکہ قبائلی علاقہ جات میں امن و امان کا قیام اوروہاں سے بدامنی کا خاتمہ ان کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں اور پاک فوج، سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ اور محب وطن قبائل کی قربانیوں سے فاٹا کا امن و سکون لوٹ آیا ہے اور نقل مکانی کرنے والے قبائلی بہن بھائیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ان کے گھروں کو باعزت طور پر بھجوانے اور انکی بحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر گورنرنے وزیراعظم کی صحتیابی کیلئے دعاکی اور کہاکہ انشاء اﷲ بہت جلد وزیراعظم پاکستان صحتیاب ہوکرملک وقوم کی خدمت جاری رکھیں گے جبکہ قبائلی مشران نے بھی وزیراعظم پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔ گورنرنے وفد کی معروضات غورسے سنیں اور انہیں درپیش مسائل کے حل کا یقین دلایا۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
گورنر خیبرپختونخوا سے چیئرمین پبلک سروس کمیشن کی ملاقات،کمیشن کی سالانہ رپورٹ پیش کی
وزیر صحت خیبر پختونخوا سید قاسم علی شاہ کا مردان میڈیکل کمپلکس کا دورہ
یوای ٹی پشاورمیں بائیو گیس ٹیکنالوجی کے موضوع پرقومی کانفرنس کا انعقاد
انسداد پولیو مہم، مردان میں 2 سے 6 مئی تک ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں،اسلحہ کی نمائش پر پابندی ..
یورین کلچر ٹسٹ کے چارجز کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی معلومات بے بنیاد اور غلط ہیں، انتظامیہ ..
خیبر پختونخوا انٹر مدارس اور خیبر پختونخوا خصوصی افراد گیمز 30 اپریل سے شروع ہوں گی
صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے وفد کی مشیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات
پاک چین دوستی ہم سب کے لئے باعث فخر ہے
باڑہ، شلوبر شین ڈھنڈ میں کمرہ منہدم ہونے سے 2 افراد شدید زخمی
خیبر، جمرود پولیس کی کارروائی، پیدل ہیروئن سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی ، ملزم سے 2 کلوگرام ہیروئن ..
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
نادرن بائی پاس کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کمشنر پشاور
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس،ناروال سپورٹس سٹی کے نامکمل کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
حتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا
-
ہمیں ملیریا کی روک تھام بارے میں آگہی اور باہمی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعظم
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
صوبائی حکومتوں کیساتھ مل کر اسمگلنگ کا خاتمہ ضروری، اسمگلنگ کی روک تھام میں آرمی چیف کی معاونت پر شکر گزار ہوں،وزیراعظم
-
وزیر اعظم کی ایبٹ آباد آمد،شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
وزیراعظم کا فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کرنے والے افسران اور اہلکاروں کیلئے شہدا پیکیج کا اعلان ، سمگلنگ اور سمگلروں کا قلع قمع کرکے خطہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری