انٹر ریجنل سپورٹس فیسٹول ، بیس بال وآرچری مقابلے اختتام پذیر

منگل 31 مئی 2016 16:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔31 مئی۔2016ء)انٹر ریجنل سپورٹس فیسیٹیول کے سلسلے میں گزشتہ روز پشاور میں آرچری اور بیس بال کے مقابلے منعقد ہوئے جس کی نگرانی پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان نے کی جبکہ اختتامی تقریب کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں ‘ ان کے ہمراہ ایس ایس ڈبلیو اے کے صدر جہانزیب صدیق اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ‘مقابلوں میں پانچ ریجنز کی ٹیموں نے شرکت کی ‘آرچری میں پشاور کے حسین اور غفار نے پہلی ‘صوابی کے سہیل اور عدنان نے دوسری جبکہ ایبٹ آباد کے حسن اور اسد نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ بیس بال کے مقابلوں میں مردان نے پہلی ‘ایبٹ آباد نے دوسری اور بنوں نے تیسری پوزیشن حاصل کی ‘آخر میں ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے انہوں نے تمام کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی کھلاڑی اسی جذبے کے تحت مقابلوں میں حصہ لیتے رہیں گے اور ہم انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں