جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فار بوائزکے طلبہ میں سکالرشپ تقسیم
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
منگل مئی

پشاور

جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فار بوائزکے طلبہ میں سکالرشپ تقسیم

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 مئی۔2016ء)جامعہ پشاور کے زیلی ادارے یونیورسٹی کالج فار بوائز کے میداوی طلبہ میں سکالرشپ تقسیم کرنے کی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی۔ جس میں وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسرڈاکٹر محمد رسول جان نے کالج کے سرفہرست کے دس طلبہ میں انعامات تقسیم کئے۔ سکالر شپ میں20 ہزار روپے فی طالب علم دئیے گئے ۔ ان طلبہ نے بورڈ کے سالانہ ایف اے ایف ایس سی امتحانات کو امتیازی نمبروں سے پاس کیا تھا۔

تقریب میں جامعہ کے جسٹرار ڈاکٹر سید فضل ہادی اور پرنسپل یونیورسٹی کالج فار بوائز ندیم اعظم بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے کہا کہ کالج 2010 میں قائم ہوا اور چھ سال کے قلیل عرصے میں آج اس کا شمار خیبر پختو نخوا کے بہترین کالجز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سال میں کالج کے سالانہ بورڈ امتحانات میں کارکردگی

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

31/05/2016 - 16:31:28 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان