پشاور کے اسکولوں میں‌جون اور جولائی کی فیسیں وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 30 مئی 2016 16:44

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔30 مئی 2016ء) : پشاور کے اسکولوں میں جون اور جولائی کے مہینوں کی فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پابندی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عائد کی گئی ہے جس کے تحت اسکولوں پر موسم گرما کی تعطیلات کے دوران جون اور جولائی کے مہینوں میں اضافی فیس وصول کرنے پا پابندی عائد ہو گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے خیبر پختونخواہ کے تمام پرائیویٹ اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کے دوران فیس وصول کرنے سے منع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سے اسکول انتظامیہ اسکولوں کی فیسوں میں اضافہ کرنے کی بھی اہل نہیں ہو گی۔ فیسوں میں اضافے کے لیے کسی بھی اسکول کو انٹر میڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ سے اجازت حاصل کرنا ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں