تحریک انصاف میں عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 مئی 2016 22:05

تحریک انصاف میں عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28مئی 2016ء) تحریک انصاف میں عبوری سیٹ اپ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی صدارت مین پشاور میں پارٹی کا اہم اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تحریک انصاف میں انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہو جانے کے باعث عبوری سیٹ اپ کے معاملے پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے امور چلانے کے لیے عبوری سیٹ اپ ضروری ہے۔ عبوری سیٹ اپ کا اعلان پارٹی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں