قومی جونیئر ہاکی چمپئن شپ ، خیبرپختونخوا وائٹ نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 28 مئی 2016 14:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء) قومی جونیئر انڈر18- ہاکی چیمپئن شپ میں خیبر پختونخوا وائٹ نے بلوچستان کو ایک کے مقابلے گیارہ گول سے شکست دیکر کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ،اس موقع پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شہباز سینئر مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید ظاہر شاہ ، خیبرپختونخوا ٹیم کے منیجر ضیاء الرحمان بنوری ، تحسین الله سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں جاری قومی جونیئر انڈر18 کے سلسلے میں خیبرپختونخوا وائٹ اور بلوچستان کے مابین فری کواٹر فائنل میچ میں خیبرپختونخوا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے گیارہ گول سے کامیابی حاصل کرکے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا کوچ و منیجر سید ضیاء الرحمان بنوری کے مطابق میچ کے آغاز ہی سے خیبرپختونخوا وائٹ کی ٹیم نے مخالف ٹیم پر حملوں کا آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں 5 گول داغ دئیے ‘دوسرے کوارٹر میں ایک گول سکور کیا تیسرے کوارٹر فائنل میں خیبرپختونخوا نے3 گول جبکہ چوتھے کوارٹر میں خیبرپختونخوا وائٹ کے کھلاڑیوں نے دوگول داغ کر گیارہ گول سے فتح حاصل کی جبکہ بلوچستان نے چوتھے کواٹر میں ایک گول کیا اس طرح کے پی کی ٹیم نے میچ میں ایک کے مقابلے میں گیارہ گول سے کامیابی اپنے نام کی ‘خیبرپختونخوا وائٹ کی طرف سے سمیع الله نے چار گول،احتشام،حمزہ اور محب نے دو دو جبکہ عامر نے ایک گول کیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں