پشاور ‘ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ کا 3ماہ کی فیسیں یکمشت لینے کا مطالبہ

ہفتہ 28 مئی 2016 14:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 مئی۔2016ء ) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پابندی کے باوجود پرائیویٹ سکولز انتظامیہ نے 3ماہ کی فیسیں یکمشت لینے کا مطالبہ کر دیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا میں نجی سکول انتظامیہ نے بچوں سے مطالبہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے 3ماہ کی فیسیں یکمشت جمع کرائیں ورنہ چھٹیاں نہیں ملیں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے اس سے قبل پابندی عائد کی تھی کہ کوئی بھی سکول بچوں سے 3ماہ کی فیس یکمشت طلب نہیں کر سکتا تاہم گرمیوں کی چھٹیوں میں صرف ٹیوشن فیس ہی وصول کی جائے گی مگر سکولز انتظامیہ نے اعلان کو ہوا میں اڑاتے ہوئے بچوں سے یکمشت فیس کا مطالبہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نجی سکولز کی انتظامیہ نے بچوں کے والدین کو طلب کر کے فیسوں کے چالان تھما دئیے ہیں جس کے باعث وہ شدید پریشان ہیں کہ تین ماہ کی فیسیں یکمشت کیسے جمع کرائیں ؟والدین نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ پرائیویٹ سکول انتظامیہ سے مذاکرات کر کے اس معاملے کو حل کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں