قومی احتساب بیورخیبرپختونخوامیں تقسیم چیک کی تقریب کاانعقاد

پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ ،فارسٹ مینجمنٹ کمیٹی ،محکمہ صحت کے بدعنوانی افسران سے خورد بردگئی 13کروڑ26لاکھ32ہزارروپے رضاکارانہ طورپر وصول بدعنوانی کے باعث ملکی کااستحکام ،ترقی کے اہداف حاصل کرناممکن نہیں،ڈی جی نیب

جمعہ 27 مئی 2016 23:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورخیبرپختونخوامیں تقسیم چیک کی تقریب کاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرڈائریکٹرجنرل نیب شہزاد سلیم نے خیبرپختونخواکے محکموںPDA،پبلک ہیلتھ اینڈانجینئرنگ،PHED،پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ اینڈRDD،فارسٹ مینجمنٹ کمیٹی اور محکمہ صحت کے بدعنوانی میں ملوث افسران واہلکاروں سے خردبردکی گئی13کروڑ26لاکھ32ہزارروپے رضاکارانہ طورپر وصول کرکے مذکورہ رقم کاچیک ایڈیشنل سیکرٹری فنانس خیبرپختونخوامحمدعاصم خٹک کے حوالے کیاگیا۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹرجنرل قومی احتساب بیورونے کہاکہ بدعنوانی کے باعث ملکی کااستحکام اورترقی کے اہداف حاصل کرناممکن نہیں،بدعنوانی اورترقی کے منازل حاصل کرنے کے دعوؤں کوکبھی ایک ترازومیں تولا نہیں جاسکتاتاہم ملک کوترقی کی تیزترراستے پرگامزن کرنے اور ملک کی بنیادوں کومستحکم کرنے کیلئے معاشرے کے ہرفردکرداراداکرناہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بدعنوانی کا خاتمہ اوروطن عزیزکو کرپشن فری ملک بناناہرشہری کافرض عین ہے،بدعنوانی سے پاک پاکستان ہمارامشن ہے اوراس مشن کوپائیہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کسی کیساتھ نرمی نہیں برتی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جس معاشرے کوبدعنوانی سے پاک کیاگیااس معاشرے نے ترقی کی نئی مثالیں قائم کی ہیں بدعنوانی کے بکٹیریامیں ملوث معاشرہ ترقی کی بجائے تنزلی کاشکاررہتاہے۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیوروکے حکام واہلکاربدعنوانی کوجڑسے ختم کرنے کیلئے اپنے فرائض بخوبی نبھارہے ہیں اوربدعنوان عناصرکوقرارواقعی سزادلانے اور خربردکی گئی رقم کی وصولی کاسلسلہ جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں