خوشحال خان ختک یونیورسٹی میں تعمیراتی کام جلد شروع کیاجائے،گورنرخیبرپختونخوا

جمعہ 27 مئی 2016 22:02

پشاور۔27 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء ) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے جمعہ کو گورنرہاؤس پشاورمیں خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کرک کے سینٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کی عمارت کی تعمیرکیلئے جگہ کامسئلہ فوری طور پرحل کرکے تعمیراتی کام شروع کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ یونیورسٹی کی رولزکی تیاری تک پشاور یونیورسٹی کے رولز کو اپنایاجائے۔

اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی دینہ ناز، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد ابراہیم خٹک، وائس چانسلرپشاوریونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رسول جان، سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسکندرقیوم اورسینیٹ کے دیگراراکین نے شرکت کی جبکہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمدابراہیم خٹک نے اجلاس کے ایجنڈا نکات پرروشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گورنرنے گذشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمد کی منظوری دی جبکہ یونیورسٹی کے مالی وانتظامی امورکی فعال انداز سے انجام دہی یقینی بنانے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی زیربحث آئیں اور یونیورسٹی انتظامیہ کواپنے وسائل بڑھانے اور ریسرچ کے معیارکو بہتربنانے کی ہدایت کی۔ گورنرنے کہاکہ یونیورسٹی کی رولز کی تیاری تک پشاوریونیورسٹی کے رولز کو اپنایاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ آئندہ اجلاس میں خصوصی طور پر یونیورسٹی کے لئے متعین جگہ پرغوروخوض کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں