رمضان کی آمد۔ ضلعی انتظامیہ کا پشاور کے مختلف علاقوں میں گراں فروش کے خلاف کریک ڈاؤن۔ 163گرفتار
جمعہ 27 مئی 2016 22:00
پشاور۔27 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 مئی۔2016ء ) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرزنے پشاور کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے 163افراد کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے رمضان میں ضروری اشیا ء کی قیمتوں کو کنٹرول کر نے کے لیے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وں کو خصوصی ہدایات جا ری کی ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عبدلنبی اور سید شاہ زیب نے مشترکہ کارروائی کر تے ہوئے فقیر آباد ، چارسدہ روڈ ، دلہ زاک روڈ اور پشاور صدر سے 38 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے تہکال میں کارروائی کر تے ہوئے 14 افراد کو گراں فروشی اور تجاوزات پر گرفتا ر کر لیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سہیل عزیز نے جی ٹی روڈ پر گراں فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے28 گراں فروش گرفتار کیے۔(جاری ہے)
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد کمال نے بدھ بیر اور متنی میں گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے 22 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمود احمد نے گلبہار میں کاروائی کر تے ہوئے 15 گراں فروش گرفتار کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد نے چارسدہ روڈ پر کارروائی کر تے ہوئے 13 گراں فروش گرفتار کیے۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فضیلت جہاں نے حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں شمالی ، ملک سعد، زاہد، حمزہ،اور لالہ زار مارکیٹ میں کاروائی کر تے ہوئے 12 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔ انھوں نے مختلف مارکیٹوں میں دکانداروں کو اپنی اشیاء رمضان میں حکومتی ریٹ پر فروخت کر نے کا حکم دیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جاوید انور کمال نے ورسک روڈ سے 11 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انوار الحق نے قصہ خوانی اور نمک منڈی سے 10 گراں فروشوں کو گرفتار کیا۔ پشاور کے مختلف علاقوں سے جن افراد کو گرفتار کیا ان میں نانبائی، دودھ فروش، قصاب، سبزی و فروٹ فروش ، ریسٹورنٹ مالکان اور جنرل سٹور مالکان شامل ہیں۔ ان گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
مردان میں حالیہ بارشوں سے گھر کی چھت گرنے سے جانبحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیکس تقسیم
محکمہ آبپاشی اور محکمہ معدنیات کی کیپرا کو مکمل تعاون کی یقین دہانی
مشیربرائےکھیل خیبرپختونخوا نےمارشل آرٹ کے مایہ نازاتھلیٹ عرفان محسود کو 5لاکھ کاچیک بطورانعام دیا
چائنیز کی سیکیورٹی میں کسی قسم کی کوئی کمی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، طاہر ایوب خان
انسانی حقوق کمیشن خیبر پختونخوا کا سکھ دکاندار کی حفاظت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس اہلکار ..
صوبائی وزیر مال نذیر احمد عباسی کی زیر صدارت واسا ایبٹ آباد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ سے انصاف پیرامیڈیکس فورم کی ملاقات
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ کیساتھ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ ..
تعلیمی اداروں میں غیر نصابی سرگرمیاں طلبا میں مثبت رحجانات کو جنم دیتی ہیں،گورنرحاجی غلام علی
خارجہ پالیسی میں جارحانہ انداز ناگزیر ہے، فائق شاہ
چارسدہ میں داخلہ مہم کاآغاز،45ہزاربچے داخل کرنیکاہدف مقرر
وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی مداخلت سے ریٹائرڈ پرنسپل اور F.F کے ملازم کو بقایاجات کی ادائیگی ممکن ..
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری