پشاور میں والدین کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہو رہیں تھیں،ریاض خان محسود

نوٹس لے کر انجمن صارفین تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت تمام پرائیویٹ سکولوں کو حکم جاری کیا ہے کہ طلباء سے گرمیوں کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول نہ کریں،ڈپٹی کمشنر پشاور

جمعہ 27 مئی 2016 21:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض خان محسود نے کہاکہ پشاور میں والدین کی طرف سے مسلسل شکایات موصول ہو رہیں تھیں۔ جس کا نوٹس لیتے ہوئے انھوں نے انجمن صارفین تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو حکم جاری کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفترمیں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہاکہ پشاور میں والدین کی طرف سے مسلسل شکایات آرہی تھی جس کا نوٹس لیتے ہوئے انجمن صارفین تحفظ ایکٹ 1997 کے تحت پشاور کے تمام پرائیویٹ سکولوں کو حکم جاری کیاکہ وہ طلباء سے گرمیوں کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول نہ کریں۔پرائیویٹ سکول مالکان ٹیوشن فیس کے علاوہ کسی قسم کی دوسری رقم وصول نہیں کریں گے۔ جبکہ آج کے بعد کوئی بھی پرائیویٹ سکول پشاور بورڈ اور انجمن صارفین تحفظ کی اجازت کے بغیر کسی فیس میں اضافہ نہیں کر سکے گا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس حکم نامے کے بعد اگر کوئی خلاف ورزی کرے گا تو اس کے خلاف انجمن صارفین تحفظ ایکٹ 1997کے تحت سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ پشاور میں آج سے ایک سال پہلے پولیو سے انکاری والدین کی تعداد 18000 سے زیادہ تھی جو کہ ان کی اور ان کی ٹیموں کی کوششوں کی وجہ سے آج چند سو رہ گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پشاور میں پولیو کا نام و نشان ختم ہو جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران مسلسل بازاروں میں چیکنگ کرتے ہیں اور سرکاری ریٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں