پی کے 2کے سکولوں کو پی کے 2میں ہی تعمیر کیا جائے ،واجد خان

جمعہ 27 مئی 2016 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 مئی۔2016ء) پی کے 2کے سکولوں کو پی کے 2میں ہی تعمیر کیا جائے یہ مطالبہ گذشتہ روز تحریک انصاف کے یونین کونسل 12تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان‘وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے گذشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کیا۔جس کی قیادت واجد خان کررہے تھے۔

(جاری ہے)

مقررین کا کہنا تھا کہ پی کے 2کے سکولوں کو شانگلہ منتقل کرکے علاقہ عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہا ہے،عمران خان نے جو تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا اسے پی کے 2کے رکن قومی اسمبلی شوکت یوسفزئی نے ان نعروں کو کھوکھلا کردیا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی کے 2کے چھ سکولوں کو شانگلہ سے واپس منتقل کرکے پی کے 2میں تعمیر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ اگر سکولوں کو واپس منتقل نہ کیا تو نے پھر عوام اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے سڑکوں پر نکل آئینگے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں