پشاور کی انتظامیہ نے پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی یکشمت فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی

پرائیویٹ اسکول انتظامیہ یکشمت فیسیں وصول نہیں کرسکتی،فیسوں میں خودساختہ اضافے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،ڈی سی پشاور

جمعہ 27 مئی 2016 17:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) پشاور کی انتظامیہ نے پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی یکشمت فیس وصول کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی پشاورریاض محسود کا میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کی یکشمت فیس وصول کرنے پر پابندی کنزیومرپروٹیکشن ایکٹ 1997کے تحت عائد کی گئی ہے،پرائیویٹ اسکول انتظامیہ یکشمت فیسیں وصول نہیں کرسکتی،فیسوں میں خودساختہ اضافے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے،ڈی سی کاکہنا تھا کہ فیسوں میں اضافہ پشاور بورڈ کو اعتماد میں لیے بغیر نہیں کیاجاسکے گا اور یکشمت فیس وصول کرنے والے اسکول مالکان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی،فیصلہ والدین اورعوام کے بہتر مفاد کیلئے کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں