23 واں آل پاکستان سپیشل پرسن سپورٹس فیسٹول کل سے شروع ہوگا

جمعہ 27 مئی 2016 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 مئی۔2016ء) 23 واں آل پاکستان سپیشل سپورٹس پرسن فیسٹول کل سے ایبٹ آباد میں شروع ہوگی فیسٹول کا باضابطہ افتتاح صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق احمد غنی کرینگے ، ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود کے مطابق ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام 23 واں آل پاکستان سپیشل سپورٹس پرسن سپورٹس فیسٹول میں آزاد کشمیر سمیت ملک بھر سے ذہنی ، جسمانی معذور اور بنیائی سے محروم پانچ سو سے زائد کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

فیسٹول میں کراچی ، لاہور ، ملتان ، ڈیراہ غازی خان ، فیصل آباد، مرید کے ، کشمیر، میر پورخاص، اسلام آباد، بنوں ، چترال ، کرک، پشاور ، دیر ، صوابی، مردان ، چارسدہ ، مانسہرہ ، ہری پور، تربیلہ اور میزبان ایبٹ آباد کے کھلاڑی سٹینڈنگ کرکٹ، وہیل چیئر ریس، وہیل چیئر کرکٹ، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، سکواش اور دیگر ایونٹس میں حصہ لیں گے ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود کے مطابق ایونٹس کے انعقاد سے بچوں میں ہم آہنگی کی فضاء پیدا ہوگی اورانہیں کھیلنے کے مواقع میسر آئیں گے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس سپیشل کھلاڑیوں کو بھی بہترین سہولیات فراہم کررہی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں