کامیاب ٹرین مارچ عوام کا جماعت اسلامی پر اعتمادکا مظہر ہے،صابر حسین اعوان

جمعرات 26 مئی 2016 21:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔26 مئی۔2016ء) کامیاب ٹرین مارچ عوام کا جماعت اسلامی پر اعتمادکا مظہر ہے اور عوام پاکستان کو کرپشن سے پاک اسلامی اور خوشحال ملک دیکھنا چاہتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع پشاور وسابق ممبرقومی اسمبلی صابرحسین اعوان ، جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع پشاور مولانا حنیف اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس ملک کو کرپشن سے پاک کرکے دم لیگی امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے تہیہ کر رکھا ہے کہ اس ملک کو کرپشن فری پاکستان بناکر دم لینگے اور یہ صرف جماعت اسلامی ہی کرسکتی ہے کیونکہ پاکستان کے تمام سیاسی جماعتوں میں صر ف جماعت اسلامی واحد نمائندہ جماعت اسلامی ہے جس کے اکابرین اور کارکنان کسی کرپشن میں ملوث نہیں اور اب تک جتنے لوگ بھی حکومتی عہدوں پر فائزرہ چکے ہیں ان کا کا بھی احتساب کیا جاسکتا ہے اور ہمارے اکابرین ہر قسم کے احتساب کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں