پشاور، پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصول کرنے پرپابندی عائد

چھٹیوں کے دوران صرف ٹیوشن فیس لینے کی اجازت ہو گی، ٹرانسپورٹ و دیگر فیس لینے پر مکمل پابندی ہو گی

جمعرات 26 مئی 2016 21:31

پشاور، پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصول کرنے پرپابندی عائد

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے پرائیویٹ اسکولوں کی جانب سے گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس وصول کرنے پرپابندی عائد کردی ہے،،تعطیلات کے دوران صرف ٹیوشن فیس کے علاوہ کوئی فیس نہ لی جائے،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہو گی پرائیوٹ اسکول انتظامیہ کے خلاف آخر کار پشاور کی ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی،اور گرمیوں کی تعطیلات کی ایڈوانس فیس لینے پرپابندی عائد کردی،،ساتھ میں ہدایت بھی جاری کی کہ چھٹیوں کے دوران صرف ٹیوشن فیس لینے کی اجازت ہو گی،جبکہ ٹرانسپورٹ اور دیگر فیس لینے پر مکمل پابندی ہو گی،انتظامیہ کے فیصلے کو والدین نے بھی سہراہا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں