پشاور یونیورسٹی میں پاکستان میں پائے جانے والی جڑی بوٹیوں کا ڈیجیٹائز ڈیٹا تیار کرنے کے حوالے سے ورکشاپ کاانعقاد

جمعرات 26 مئی 2016 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) پشاور یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف باٹنی کے زیر اہتمام پاکستان میں پائے جانے والی جڑی بوٹیوں کا ڈیجیٹائز ڈیٹا تیار کرنے کے بارے میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کی ریسورس پرسن امریکہ کی اٹھا سٹیٹ یونیورسٹی کی دائریکٹر پروفیسرڈاکٹر میری ایلیزبت تھی۔ انہوں نے پاکستان میں پائی جانی والی ہربز اور ان کی افزئش و ڈیٹا رکھنے کے حوالے سے طلبہ کو آگاہی فراہم کی۔ ورکشاپ کا اہتمام شعبہ باٹنی کے چیرمین پروفیسر ڈاکٹر سراج نے کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں