میاں جمشید الدین کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز اورکے پی آر اے کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ اجلاس

جمعرات 26 مئی 2016 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹکس کنٹرول میاں جمشید الدین کا کا خیل کی زیر صدارت جمعرات کے روزان کے دفتر پشاور میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے تحت جاری ترقیاتی سکیموں پر اب تک کی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی جاوید مروت،ڈی جی ایکسائزو ٹیکسیشن ناصر خان اور ڈی جی پی ڈی ای سلیم وٹو کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے لئے عمارت کی تعمیر کا جائزہ بھی لیا گیا جس کے لئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے ریگی للمہ میں پلاٹ کی منظوری دی ہے اور جس پر آئندہ مالی سال میں تعمیراتی کام شروع کیا جائے گا۔

علاوہ ازیں نوشہرہ اور ڈی آئی خان میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے ٹیکس فسیلیٹیشن مراکز کے تعمیراتی کام پر اب تک کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر صوبائی وزیر نے محکمہ ایکسائز اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے تحت جاری تمام ترقیاتی سکیموں کی معیاری اور بروقت تکمیل پر زور دیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں