خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 2016-17کے بجٹ کا 39فیصدحصہ تنخواہوں کیلئے مختص ہوگا

جمعرات 26 مئی 2016 16:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 مئی۔2016ء) خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 2016.17 کے بجٹ کا انتالیس فیصدحصہ تنخواہوں کے لیئے جبکہ ترقیاتی کاموں کے لیئے بجٹ کا چوبیس فیصد مختص کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بجٹ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں گے صوبائی سیکرٹری فنانس علی رضا بھٹو نے پری بجٹ کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نئے مالی سال کے بجٹ کا تیس فیصد حصہ نان سیلری، کرنٹ کیپٹل دو فیصداور فارن پراجیکٹ کے لیئے پانچ فیصدمختص ہو گا اسی طرح ترقیاتی کاموں کیلئے بجٹ کا چوبیس فیصد مختص کیا جائے گا سیکرٹری فنانس کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ میں بڑے پیمانے پر روزگار کے موقع فراہم کئے جائیں گے صوبے میں 32سے 34ہزار اساتذہ کی ضرورت ہے سکولوں میں سہولیات آئندہ تین سالوں میں فراہم کر لیں گے سیکرٹری فنانس کے مطابق اے ڈی پی کا تیس فیصد حصہ ضلعی حکومتوں کے ذریعے خرچ کیا جائے گا غریبوں کے لیئے ہیلتھ انشورنس سکیم شروع کی جائے گی جبکہ صحت کے شعبے میں سروس ڈیلوری کو مزید بہترکیا جا ئیگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں