پشاور،سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 200 افراد زیر حراست

جمعرات 26 مئی 2016 11:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 مئی۔2016ء) پشاورپولیس اور سیکورٹی فورسز نے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران دو سو کے قریب مشتبہ افرادکو حراست میں لے لیا۔ جن میں افغان باشندے بھی شامل ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق گذشتہ روز ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ آپریشن کیاگیا۔

(جاری ہے)

سرچ آپریشن میں سیکورٹی فورسز اور لیڈیز پولیس نے بھی حصہ لیا۔ سرچ آپریشن پھندو، فقیرآباد، گلبہار اور حیات آباد کے علاقوں میں کیاگیا۔ جس دوران 21 افغان باشندوں سمیت 190 مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا۔ جن کے قبضہ سے دو دستی بم، 7 پستولیں، 2 رائفلزاورسینکڑوں کارتوس برآمد ہوئے۔ آپریشن کے دوران تقریبا 5سو گھروں کو چیک کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں