ساتویں کے پی کے لینگویجز کانفرنس چترال ہفتہ کو منعقد ہو گی

کانفرنس کا موضوع ’’صوبہ خیبر پختونخوا کی تمام زبانوں اور ثقافتوں کی ترقی کا عزم‘‘ رکھا گیا ہے کانفرنس میں محققین چترال کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے حوالے سے اپنے پُر مغز مقالہ جات پیش کرینگے

بدھ 25 مئی 2016 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔25 مئی۔2016ء) گندھارا ہندکو بورڈ پاکستان، گندھارا ہندکو اکیڈمی پشاور اور انجمن ترقی کھوار ،چترال کے باہمی اشتراک سے کے پی کے لینگویجز کانفرنسز کے سلسلے میں ساتویں ایک روزہ کے پی کے لینگویجز کانفرنس چترال 28 مئی بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال، چترال میں منعقد ہو گی ۔کانفرنس کا موضوع ’’چترال میں بولی جانیوالی تمام زبانوں اور ثقافتوں کی ترقی کا عزم‘‘ رکھا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کانفرنس کے کوآرڈینیٹر گندھارا ہندکو بورڈ کے جنرل سیکرٹری محمد ضیاء الدین ہیں جبکہ کنوینئرمحکم الدین اور ڈپٹی کنوینئرشہزادہ تنویر الملک ہیں ۔اس کانفرنس میں محققین چترال کی مختلف زبانوں اور ثقافتوں کے حوالے سے اپنے پُر مغز مقالہ جات پیش کرینگے اس کے علاوہ مختلف زبانوں کے شعراء کلام نذرِ حاضرین کرینگے اس کے ساتھ ساتھ چترال کی علاقائی اور لوک موسیقی کے دلفریب پروگرام بھی پیش کئے جائینگے۔یاد رہے کہ گندھارا ہندکو بورڈ اس سے پہلے بھی ڈی آئی خان، ہری پور، کوہاٹ اور سوات بحرین میں کامیاب کانفرنسیں منعقد کر چکا ہے اور گندھارا ہندکو بورڈ نہ صرف پشاور بلکہ دیگر علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں کی ترقی کیلئے بھی کردار ادا کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں