وزیرتعلیم خیبرپختونخوا کا بٹگرام میں305کلوواٹ کے 3منی مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس ..
بند کریں
تازہ ترین ایڈ یشن کے لیے ابھی کلک کریں
بدھ مئی

مزید قومی خبریں

وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:43:08 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:33:33 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:33:33 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:33:33 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:31:42 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:31:42 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:31:41 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:30:39 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:30:39 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:22:54 وقت اشاعت: 25/05/2016 - 20:16:17
پچھلی خبریں - مزید خبریں

پشاور

وزیرتعلیم خیبرپختونخوا کا بٹگرام میں305کلوواٹ کے 3منی مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس کا باقاعدہ افتتاح کردیا

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مئی۔2016ء)خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم وانرجی اینڈپاور محمد عاطف خان نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ہمراہ بدھ کے روز شاملئی ضلع بٹگرام میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں305کلوواٹ کے 3منی مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹس جن میں 200کلوواٹ بیلا بالا،75کلوواٹ شگئی اور 30کلوواٹ بیساخیٹ شامل ہیں کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر سیکرٹری انرجی اینڈ پاورانجینئر نعیم خان،چیف ایگزیکٹیوپیڈو اکبرایوب،ڈسٹرکٹ ناظم بٹگرام عطاء الرحمن ترند اور عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے شاملئی کے مقامی سکول کو ہائر سیکنڈری کادرجہ دینے اور وہاں سٹیڈیم تعمیرکرنے کااعلان کیا انہوں نے کہا کہ بجلی کی نعمت سے محروم صوبے کے 12اضلاع کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی کی شراکت سے ساڑھے 5ارب روپے سے زیادہ کی لاگت سے 356چھوٹے پن بجلی گھروں کی تعمیرپر کام جاری ہے ہیں جن میں سے 37بجلی گھرتعمیر کرلئے گئے ہیں جبکہ باقی 2017ء تک مکمل کر لئے جائیں گے ۔

ان منصوبوں کی تکمیل سے ساڑھے 3لاکھ آبادی کوفائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بنک کے تعاون سے ان منی بجلی گھروں کی تعداد 1ہزار کرنے کامنصوبہ ہے تاکہ دوردراز علاقوں میں بجلی کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جا سکے۔وزیر توانائی نے کہا کہ صوبے میں توانائی کے بحران پرقابو پانے کے لئے حکومت خیبر پختونخوا نے پن بجلی کے ذخائر سے بھر پور استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا اورتوانائی کے منصوبوں میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے حال ہی میں نئی پاور

اس خبر کی تفصیل پڑھنے کیلئے یہاں پر کلک کیجئے

25/05/2016 - 20:31:42 :وقت اشاعت

:متعلقہ عنوان