قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے اداروں کا استحکام اولین ترجیح ہے،پرویزخٹک
حق دار کو اس کے حقوق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائینگے،وزیراعلی خیبرپختونخوا
بدھ 25 مئی 2016 20:30
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے اداروں کا استحکام اور سازگار ماحول کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے تا کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پراونشیل مینجمنٹ سروس کے افسروں کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے اطلاعات مشتاق احمد غنی اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی مینجمنٹ سروسز کے افسروں نے مطالبات کی منظوری اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا شکریہ اد اکیا۔(جاری ہے)
انہوں نے صوبائی حکومت پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسائل کے حل کیلئے وزیراعلیٰ کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کرادار کو سراہا۔
وفد نے یقین دلایا کہ پی ایم ایس آفیسرز صوبے میں بہتر خدمات کی فراہمی کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خدمت کے جذبے سے سرشار افسران کو صوبے کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے متعلقہ کمیٹی کو تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حق دار کو اس کے حقوق کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ پی ایم ایس افسران کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیرپاؤ کی سربراہی میں صوبائی وزراء پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو ان کے مسائل کے حل کیلئے کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کمیٹی اور پی ایم ایس افسروں کے درمیان طے پانے والے تمام فیصلوں کو رپورٹ کی شکل میں پیش کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی تا کہ افسران اطمینان کے ساتھ کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض سرانجام دے سکیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت روایتی نہیں بلکہ تبدیلی کے ایک نکاتی ایجنڈے کے تحت وجود میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی، اداروں کی بحالی اور بلا امتیاز انسانی خدمات موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہیں جن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی سے ناانصافی اور حق تلفی کو ہر گز اجازت نہیں دے گی۔ یہی وجہ ہے کہ اس حکومت نے سب سے پہلے اداروں میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کرکے انہیں عوام کے تابع بنایا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ایم ایس افسران حکومت کے اصلاحاتی اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پیشہ ورانہ تعاون یقینی بنائیں گے تا کہ غریب عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ اور صوبے کی ترقی ممکن ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی ڈی آئی خان کے علاقہ درابن میں کسٹمز کی گاڑی پر ..
گندم کی خریداری کے عمل میں سو فیصد شفافیت کے ساتھ ساتھ خریدی جانے والی گندم کے معیار کو بھی ہر لحاظ سے ..
کھیلوں کے شعبے میں باصلاحیت نوجوانوں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی، صوبائی وزیر پختون یارخان
iعوام کی خدمت کیلئے میدان میں کھڑے ہیں ‘ ابراہیم خان
gپشاور پریس کلب کی وزیراعلی خیبرپختونخوا کی خاتون مشیر برائے سوشل ویلفیئر مشعال یوسفزئی کی جانب سے سینیئر ..
{گرانفروشی پر مزید 28 نانبائیوں کو گرفتار کرلیا گیا‘ جیل منتقل
qگلیشیئرز پگھلنے سے نو اضلاع میں سیلابی صورتحال کا امکان
بارشوں سے جانی نقصان ‘ فرزند وزیر کا افسوس کا اظہار
پشاور و گردو نواح میں بوندا باندی نے موسم کو خوشگوار بنا دیا
ضروری مرمت اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر بجلی بند رہے گی، پیسکو
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا ..
پشاور،قومی و صوبائی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
-
لاہور ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 36 کیسز میں عبوری ضمانت کی درخواست دائر کرنے کے لیے 7 دن کی مہلت دیدی
-
ضروریات زندگی کی بڑھتی قیمتوں سے خاندانوں پر دباﺅبڑھ رہا ہے‘شہریوں کے حقوق اورگڈ گورننس کیلئے اصلاحات ناگزیرہیں.صدر آصف زرداری
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
پی ٹی آئی رہنماء نے الزام لگایا کہ سعودی امداد چوروں کو مضبوط کرنے کی کڑی ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے میں کسٹم اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت