132 کے وی اے گرڈسٹیشن کی منظوری کا اعلان، جلد کام کاآغازکردیاجائیگا، سوئی گیس کی جلدفراہمی یقینی بنائی جائیگی، وزیراعظم سوات کے بعدخیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کے دورے کریں گے ، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ذریعے حقیقی تبدیلی مسلم لیگ (ن) لارہی ،ہم باتیں نہیں، عوام کی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں

وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام کا اجلاس سے خطاب

بدھ 25 مئی 2016 18:55

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 مئی۔2016ء) وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف سوات کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کے بونیر سمیت دیگر اضلاع اور مالا کنڈ ڈویژن کے دورے کریں گے ، ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے ذریعے حقیقی تبدیلی مسلم لیگ (ن) لارہی ہے۔ ہم باتیں نہیں، عوام کی خدمت کے لئے عملی اقدامات کرتے ہیں۔

وہ بدھ کو مسلم لیگ(ن) ضلع بونیر کے صدر حاجی سرزمین خان کی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرضلعی صدرحاجی سرزمین خان،جنرل سیکرٹری شاہ بخت روان خان،مسلم لیگی رہنمامامبرباچا،فضل المعبودخان، ارشادخان،لیاقت خان اوردیگرنے بھی خطاب کیا۔ ضلع بونیر،مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے اپنے گلے شکوے ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ضلع بونیرکے عوام وزیراعظم محمدنوازشریف اور انجینئرامیرمقام پربھرپوراعتمادکااظہارکرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے کہاکہ پارٹی کارکن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی عزت اور وقار ہمارے لئے سب سے مقدم ہے۔ تمام کارکنوں کادل سے احترام کرتاہوں۔ انہوں نے کہاکہ بونیر کوہمیشہ اپنادوسراگھر سمجھا ہے۔انہوں نے سالارزئی کیلئے جوڑکے مقام پر 132 کے وی اے گرڈسٹیشن کی منظوری کا بھی اعلان کیا اورکہاکہ اس منصوبہ پر جلد کام کاآغازکردیاجائیگا۔

اس کے علاوہ سوئی گیس کی جلدفراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ وزیراعظم نوازشریف کوجلدبونیر کادورہ کراؤں گاجوضلع بونیرکے ترقی کیلئے منصوبوں کااعلان کرینگے۔ مسلم لیگ(ن)کے قائدین نے کہاکہ انجینئرامیرمقام ہمارے سرکے تاج ہیں، انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔ سیاست میں جینااورمرناانجینئرامیرمقام کیساتھ ہے۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ بونیرکوترجیحی بنیادوں پرسوئی گیس فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انشاء اﷲ میری ضلع بونیرکی ماہ بہنیں جلدسوئی کی سہولت سے مستفیدہوں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں